لاہور نیشنل اسٹیڈیم، نئی ہاکی ٹرف بیس اور اسفالٹ مکمل ہونے کے قریب

05 فروری ، 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لاہور نیشنل ا سٹیڈیم،نئی ہاکی ٹرف بیس اور اسفالٹ مکمل ہونے کے قریب،نئی ہاکی ٹرف سے قومی کھیل ہاکی کو فروغ ملے گا،سیکرٹری سپورٹس پنجاب ۔تفصیلات کےمطابق لاہور کے نیشنل ہاکی ا سٹیڈیم میں نئی ہاکی ٹرف کی بیس اور اسفالٹ کاکام مکمل ہونے کے قریب ہے۔سیکرٹری سپورٹس پنجاب شاہد زمان کا نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں نئی بچھائی جانے والی ہاکی ٹرف کے کام کا معائنہ کیا۔ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے نئی ہاکی ٹرف کے کام کے بارے میں سیکرٹری ا سپورٹس پنجاب کو بریفنگ دی۔ ہاکی ٹرف کے بچھانے کاکام تیزی سے جاری ہے۔سیکرٹری سپورٹس پنجاب کا کہنا ہے کہ نئی ہاکی ٹرف سے قومی کھیل ہاکی کو فروغ ملے گا۔