لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان اور دنیا بھر میں لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف آج یوم یکجہتی کشمیر قومی عزم، روایتی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ آزاد کشمیر، پاکستان اور دنیا کے مختلف شہروں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسے، جلوس نکالے جائیں گے جبکہ ریلیاں اور سیمینار منعقد کرکے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا جائے گا۔ انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گی۔ اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر جماعتیں اقوام متحدہ کے دفتر میں یو این او کی قراردادوں کے تحت کشمیر میں استصواب رائے کرانے کے مطالبے پر مشتمل یادداشتیں پیش کریں گی جبکہ آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے کوہالہ پل کے دونوں جانب انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔ اسی طرح برطانیہ، امریکہ، کینیڈا کے بڑے شہروں سمیت اوسلو، برسلز اور جنیوا میں بھی کشمیری تارکین وطن کی تنظیمیں حق خودارادیت کی حمایت اور بھارتی مظالم کے خلاف ریلیاں نکالیں گی جن میں کشمیری اور پاکستانی تارکین وطن کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ کشمیری شہدا کی یاد میں صبح نو بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائیگی۔
لاہور پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے 26 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست...
لاہور لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ٹرائل کورٹ کا شوہر کو سابقہ بیوی کو نکاح نامے میں درج زیورات...
لاہور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کی...
لاہور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے رجب بٹ کی درخواست پر جواب جمع کروا دیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور...
لاہور فیفا سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کو آئیوری کوسٹ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا...
لاہور قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان 28برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ...
کراچی جے ڈی وینس کے دورہ اسلام آباد کے بعد پاکستان میں AI میمز کی بھرمار، سوشل میڈیا پر نائب امریکی صدر کی...
کراچی تجزیہ کاروں اور اعداد و شمار کے مطابق، تقریباً 50 دن قبل شروع ہونے والی ایران جنگ کے باعث دنیا 50 ارب ڈالر...