لاہور(نمائندہ خصوصی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مشکلات کا شکار پنجاب کے کاشتکاروں اور کسانوں کے مسائل کے فوری حل کی خاطرہنگامی بنیادوں پر انقلابی فیصلوں کااعلان کیا ہے۔نگران وزیراعلیٰ نے پروگریسو فارمرز کے 50 رکنی وفد کو ملاقات کے لئے وزیراعلیٰ آفس بلا کر بریفنگ لی ، وفدنے کاٹن، گندم،گنا،مکئی اور دیگرفصلوں کی بہتر پیداوار کےلئے تجاویز پیش اورلائیوسٹاک اور فش فارمرز نے مسائل اور سفارشات بیان کیں۔ملاقات میں زرعی اجناس،لائیوسٹاک او رفش کی زیادہ پیداوار کےلئے موثر اقدامات کرنے اور ریسرچ کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔گوہر اعجاز نے اپٹما فاؤنڈیشن کی طرف سے کاٹن کی کاشت بڑھانے کےلئے ریسرچ کی خاطر 100کروڑ روپے کے فنڈ کے قیام کااعلان کیا۔نگران وزیراعلیٰ نے زرعی شعبہ کی بہتری،پیداوار میں اضافے اور مارکیٹ تک آسان رسائی کےلئے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دی۔نگران وزیراعلیٰ ٹاسک فورس کے چیئرمین ہوں گے ۔ٹاسک فورس میں نگران صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر، سیکرٹریز زراعت،آبپاشی، لائیوسٹاک، زرعی ریسرچ اداروں کے سربراہان ،گوہر اعجاز ، سید یاور علی، ذکا اشرف اور فواد مختار شامل ہوں گے ۔ٹاسک فورس 7روز میں زرعی پیداوار میں اضافے،نئے بیجوں کے استعمال، مارکیٹ تک آسان رسائی اور دیگر امور کے بارے میں سفارشات پیش کرے گی۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں فی الفور فیصلے کئے جائیں گے۔نگران وزیراعلیٰ نے تمام وزراءکو ڈویژن کی سطح پر کاشتکارو ں کے ساتھ ملاقات کاٹاسک دیا۔ صوبائی وزراءکمشنرز کے ساتھ مل کر کاشتکارو ں کے مسائل سنیں گے اور ان کے حل کےلئے ضروری اقدامات کریں گے۔اپٹما فاؤنڈیشن زرعی یونیورسٹیوں میں کاٹن اوردیگر فصلوں کے بہتر بیج پر ریسرچ کےلئے فنڈنگ کرے گی۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کھاد کی فراہمی یقینی بنانے اور بلیک مارکیٹنگ روکنے کےلئے موثر اقدامات کی ہدایت کی جبکہ ٹیوب ویل کے بجلی بل میں جی ایس ٹی پر سبسڈی بحال کرنے کےلئے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کافیصلہ کیاگیا۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لمپی سکن ویکسی نیشن مہم تیز کرنے کی ہدایت کی اور فش فارمرزکے مسائل حل کرنے کےلئے تجاویز مرتب کرنے کا حکم دیا۔ لاہور میں فش مارکیٹ منتقل کرنے کےلئے قابل عمل اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔اٹک میں فصلیں تباہ کرنے والے جانور تلف کرنے پر اتفاق کیاگیا ، وفد میں خالد محمود کھوکھر، چوہدری جواد احمد، چوہدری حسن اکرم،چوہدری رضوان اقبال،چوہدری بلال ارشد، چوہدری محمد یاسین، ابو بکر توصیف، حافظ محمد حفیظ ، سید شفقت حسین بخاری اور دیگر شامل تھے۔صوبائی وزراءایس ایم تنویر،عامرمیر، گوہر اعجاز، سید یاور علی، چوہدری ذکاءاشرف، فواد مختار، سیکرٹریز زراعت،آبپاشی، لائیوسٹاک، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ،دریں اثناء نگران وزیراعلیٰ نے صوبہ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور طریقے سے منانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز، اضلاع اور تحصیلوں میں یوم یکجہتی کشمیر کے اجتماعات ہوں گے اور کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے شہر شہر ریلیاں نکالی جائیں گی۔نگران وزیراعلیٰ نے عوام سے یوم یکجہتی کشمیر کے اجتماعات میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ریلیوں میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم لے کر نکلیں کشمیر کے عوام کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔
کراچی انگلینڈ کے اسکولوں میں اسمارٹ فونز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ، برطانوی میڈیا کے مطابق اساتذہ،...
کراچی غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی دہشت گردی، 11فلسطینی شہید،غزہ میں اسرائیلی بمباری اور حملوں میں ایک...
اسلام آ باد پاکستان نےمسجدِ الاقصیٰ کی بے حرمتی کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان غیر...
لاہور ٹیکس چوری اورحقیقی ٹیکس وصولی کیلئے پنجاب کی تمام پراپرٹیز کا ازسر نو سروے ہوگامحکمہ ایکسائز نے...
لاہورپاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن اور چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ نے...
اسلام آباد اسلام آباد میں منعقدہ ایک باضابطہ تقریب کے دوران سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قیادت میں...
لاہورفائونڈرز گروپ کے راہنما خادم حسین نے کہا ہے کہ غیر یقینی صورتحال کے درمیان پاکستان کی معیشت بتدریج...
لاہور عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت...