لاہور ( جنرل رپورٹر ) لاہور جمخانہ کلب کے سالانہ انتخابات 24-2023 کے لئے ووٹنگ کا عمل ہفتہ کے روز جمخانہ کلب میں پر امن انداز میں ہوا جس میں مجموعی طور پر 3025ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، جمخانہ الیکشن میں محمد ضیا الرحمن اور میاں مصباح الرحمن پینل کے درمیان مقابلہ ہوا ،میاں مصباح الرحمن پینل میں سلمان صدیقی ،میاں مصباح الرحمن ،ڈاکٹر علی رزاق ،میاں پرویز بھنڈارا، سرمد ندیم ،واجد عزیز خان ،سمیرا معروف خان،آغا علی امام ،شوکت جاوید ،سمیرا نذیر، سردار قاسم فاروق علی اورمعین سرور شامل ہیں۔جبکہ دوسری جانب محمد ضیا الرحمن پینل میں محمد ضیا الرحمن ،میاں وقار الدین ،قمر خان ،میاں جاوید ظہور ،میاں اعجاز ،سید عابد حسین ،ڈاکٹر عبدالمجید چودھری، ظل الہٰی ،خواجہ سہیل افتخار ،اسلم حیات ،قاضی جاوید اقبال، خرم افتخار شامل ہیں۔اس موقع پر دونوں گروپوں کی جانب سے زبردست گہما گہمی اور گرمجوشی دیکھنے میں آئی اور سپورٹرز نے کھل کر اپنے اپنے حمایتی امیدوار کی سپورٹ کی ،الیکشن کےموقع پرچیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال بھی نے بھی جمخانہ کے انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیاعلاوہ ازیں سابق صدر لاہور چیمبر ارشد نعیم ،صدر لاہور چیمبر کاشف انور ،سابق چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل ،سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،سابق رکن صوبائی اسمبلی زعیم قادری، چیئرمین یونائٹیڈ بزنس گروپ لاہور علی ہسام اصغر ،چیئرمین لاہور بزنس مین فرنٹ امجد چودھری نےاپنا اپنا ووٹ کاسٹ کیا , ،مجموعی طور پرسالانہ انتخابات میں 3025 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔بیوروکریٹس اور تاجر رہنماؤں سمیت مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ووٹ کاسٹ کیا۔
لاہور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے بھتہ خوری کیس میں منشابم اوراس کےبیٹوں کیخلاف ایف آئی آر...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے دوران...
کراچی ایف بی آر کے آئی آر آئی ایس پورٹل میں سنگین تکنیکی خرابیوں کے باعث ٹیکس دہندگان پریشان ہو گئے۔ ٹیکس...
اسلام آباد ملک کے 12 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔قومی ادارہ صحت میں قائم...
اسلام آبادسپریم کورٹ آف پاکستان میں 17مار چ سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں کیسز کی سماعت کے لئے 10ریگولر...
کراچی سنیئر صحافی و تجزیہ کار سید علی شاہ نے کہامیں سمجھتا ہوں اسلام آباد بلوچستان کو سیکورٹی لینس سے...
لاہور پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سپیل داخل، محکمہ صفحموسمیات نے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور...
لاہورڈپٹی پرائم منسٹر آف پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی داتادربار آمد، سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر...