اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) کے ڈائریکٹر نیوکلیئر میڈیسن آنکولوجی اینڈ ریڈیو تھراپی انسٹی ٹیوٹ (نوری)ڈاکٹر محمد فہیم نے انکشاف کیا ہے کہ پی اے ای سی کینسر اسپتال ملک میں کینسر کے مریضوں کا بڑا بوجھ بانٹتے ہیں جو اس وقت 80 فیصد سے زیادہ ہے۔ کینسر کے عالمی دن کے موقع پر اٹامک انرجی کینسر اسپتال (اے ای سی ایچ) کی نوری میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فہیم نے حاضرین کو بتایا کہ 2007 کے بعد سے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ صرف سال 2022 میں نوری میں 9000 سے زیادہ نئے کینسر کے مریضوں رپورٹ ہوئے ہیں جو خوفناک اعداد و شمار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تاہم اس کے ساتھ ساتھ امید کی کرن بھی ہے کیونکہ کینسر سے بچ جانے والوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ نوری ملک کا واحد کینسر اسپتال ہے جو تمام جدید ترین اعلیٰ درستگی والے آر ٹی آلات سے لیس ہے۔ پوری دنیا میں کینسر کے اعدادوشمار شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تمباکو اور اس سے متعلقہ اشیاء جیسے پان اور گٹکا کے استعمال سے 60 لاکھ سے زائد مریض کینسر سے مر جاتے ہیں۔ سیمینار کے مہمان خصوصی ڈاکٹر راجہ علی رضا انور، چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے نوری اسپتال میں ڈاکٹر احمد قدوائی بلاک کا افتتاح کیا۔ چیئرمین پی اے ای سی نے کہا کہ پی اے ای سی اور نوری کینسر کے مریضوں کے لیے ʼامید کی کرنوں کے اقدام کی فعال طور پر حمایت کر رہے ہیں جس کا آغاز رافیل ماریانو گروسی، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے کیا تھا۔
لاہور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے بھتہ خوری کیس میں منشابم اوراس کےبیٹوں کیخلاف ایف آئی آر...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے دوران...
کراچی ایف بی آر کے آئی آر آئی ایس پورٹل میں سنگین تکنیکی خرابیوں کے باعث ٹیکس دہندگان پریشان ہو گئے۔ ٹیکس...
اسلام آباد ملک کے 12 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔قومی ادارہ صحت میں قائم...
اسلام آبادسپریم کورٹ آف پاکستان میں 17مار چ سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں کیسز کی سماعت کے لئے 10ریگولر...
کراچی سنیئر صحافی و تجزیہ کار سید علی شاہ نے کہامیں سمجھتا ہوں اسلام آباد بلوچستان کو سیکورٹی لینس سے...
لاہور پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سپیل داخل، محکمہ صفحموسمیات نے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور...
لاہورڈپٹی پرائم منسٹر آف پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی داتادربار آمد، سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر...