صفدرآبادمیں خاتون کو بےلباس کرکےتشدد کر نیوالے پانچوںملزم گرفتار

05 فروری ، 2023

لاہور(جیو نیوز )شیخوپورہ کےعلاقےصفدرآبادمیں پانچ افراد نے خاتون کو بےلباس کرکےتشددکا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق ملزمان گھریلوتنازع پرمتاثرہ خاتون کو اغوا کر کے ڈیرے پر لے گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے ملزمان کوشبہ تھاخاتون کےخاوندکےباعث ان کی بہن کوطلاق ہوئی،واقعہ پر آئی جی پنجاب عثمان انورکےنوٹس پر5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق آر پی اوشیخوپورہ بابرالپاکی سربراہی میں ٹیم نےملزمان کوگرفتارکیا۔