الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے، تاج حیدر

05 فروری ، 2023

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر تاج حیدر نے پنجاب اور کے پی ہونے والے انتخابات میں تاخیر کرنے کی سختی سے مخالفت کردی اور کہا ہے کہ الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ انتخابات وقت سے ایک دن بھی آگے نہیں ہونے چاہئیں۔ پیپلزپارٹی الیکشن سیل کے انچارج سینیٹر تاج حیدر کا کہنا تھا کہ خراب حالات سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔