کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ28نومبر سے پہلے اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل نہیں تھی ہم اپنی سیاست کو نہیں پاکستان کو دیکھ رہے ہیں،سینئر صحافی اور تجزیہ کار طلعت حسین کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کے لئے کے پی میں حالات کچھ اتنے برے نہیں ہیں کیونکہ جو دینی جماعتیں ہیں ان کی اٹھان نظر آرہی ہے ۔ کراچی میں جماعت اسلامی کی پرفارمنس کسی سے چھپی نہیں ہے جس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ رائٹ ونگ کی جانب ووٹر کی دلچسپی نظر آرہی ہے۔ ٹیریان وائٹ کیس اور عمران خان کے سیاسی مستقبل پر بات کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف علی ظفر کا پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر آپ کسی کے خلاف نااہلی کا کیس فائل کرتے ہیں تو اس کے لئے ضروری ہو کہ آپ پبلک آفس ہولڈر ہوں تاہم عمران خان اسو قت پبلک آفس ہولڈر نہیں ہیں اور ویسے بھی یہ ایسا معاملہ ہے جس میں کوئی وارنٹ نہیں ہوسکتی ہے ،اگر عمران خان چاہیں تو ان سیٹوں پر الیکشن لڑسکتے ہیں اور یہ کیس ان کے ان معاملات میں حائل نہیں ہوتاہے ۔ رہنما پاکستان مسلم لیگ ن طلال چوہدری نے کہا ہے ہماری اتحادی حکومت ہے اور ہمیں 28 نومبر سے پہلے مکمل سپورٹ نہیں ملی اور 28 کے بعد ہمیں سپورٹ ملی ہے ، پاکستان اس وقت ایسی صورتحال سے گزر رہا ہے کہ وہ سری لنکا بن سکتا ہے اسی وجہ سے ہم اپنی سیاست کو نہیں پاکستان کو دیکھ رہے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ اگر ہماری سیاست قربان ہوکر پاکستان بچتا ہے تو بالکل پاکستان بچ جائے ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اس وقت ادارے بالکل ساتھ ہیں اور ادارے صرف اپنا کام کررہے ہیں باقی جو اقدامات ہیں جس طرح فوا د چوہدری پر مقدمہ ہوا تو وہ چیف الیکشن کمشنر نے کرایا اور ہماری حکومت کا فرض بنتا ہے کہ ہم اس پر عمل کریں ۔رہنما پاکستان تحریک انصاف علی ظفر کا پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر آپ کسی کے خلاف نااہلی کا کیس فائل کرتے ہیں تو اس کے لئے ضروری ہو کہ آپ پبلک آفس ہولڈر ہوں تاہم عمران خان اسو قت پبلک آفس ہولڈر نہیں ہیں اور ویسے بھی یہ ایسا معاملہ ہے جس میں کوئی وارنٹ نہیں ہوسکتی ہے ، میں سمجھتا ہوں کہ شاید فل بینچ اس مقصد کے لئے بنایا گیا ہے حتمی طو رپر اس چیز کا فیصلہ کردیا جائے تاہم پٹیشن میں تیکنکی طور پر جان نہیں ہے تو لگتا یہ ہے کہ عدالت اس پر سماعت نہیں کرے جب وقت آئے گا تو اس کیس کو میریٹ پر بھی لڑلیں گے،انہوں نے کہا جب عمران خان پبلک آفس ہولڈر ہوں گے تو اس وقت یہ کیس فائل کیا جاسکتا ہے او راس کی سماعت بھی ہوسکتی ہے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ تو اس وقت بھی جب عمران خان پبلک آفس ہولڈر تھے اس کیس پر یہ فیصلہ دے چکا ہے کہ یہ قابل سماعت نہیں ہے اور وہ فیصلہ ابھی تک قائم ہے کیونکہ اس کو چیلنج نہیں کیا گیا تھا ۔ عمران خان کا 33خالی نشستوں پر خود الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ سیاسی فیصلہ ہے اس کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے ،تاہم اگر عمران خان چاہیں تو ان سیٹوں پر الیکشن لڑسکتے ہیں اور یہ کیس ان کے ان معاملات میں حائل نہیں ہوتاہے ۔
لاہور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے بھتہ خوری کیس میں منشابم اوراس کےبیٹوں کیخلاف ایف آئی آر...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے دوران...
کراچی ایف بی آر کے آئی آر آئی ایس پورٹل میں سنگین تکنیکی خرابیوں کے باعث ٹیکس دہندگان پریشان ہو گئے۔ ٹیکس...
اسلام آباد ملک کے 12 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔قومی ادارہ صحت میں قائم...
اسلام آبادسپریم کورٹ آف پاکستان میں 17مار چ سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں کیسز کی سماعت کے لئے 10ریگولر...
کراچی سنیئر صحافی و تجزیہ کار سید علی شاہ نے کہامیں سمجھتا ہوں اسلام آباد بلوچستان کو سیکورٹی لینس سے...
لاہور پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سپیل داخل، محکمہ صفحموسمیات نے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور...
لاہورڈپٹی پرائم منسٹر آف پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی داتادربار آمد، سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر...