کراچی (ٹی وی رپورٹ)کیا عمران خان جیل جائیں گے یقینی طو رپر اس کا جواب ہوگا نہیں کیونکہ پرویز مشرف دور میں وہ ایک دو دن کے لئے جیل گئے تھے اس کو وہ آج تک یاد دلاتے ہیں ، جیل بھرو تحریک کا ذکر تو عمران خان پچھلے سال اکتوبر میں بھی کرچکے ہیں تاہم وہ اس کے بعد بھول گئے کہ یہ بھی ایک تحریک تھی ،آج اس کے اعلان کی وجہ یہ لگتی ہے کہ ان کے پاس اب کوئی آپشن نہیں رہا ہے ، یہ کہنا تھا جیو نیوز پروگرام رپورٹ کارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار بے نظیر شاہ کا جو میزبان علینا فاروق شیخ کی جانب سے پوچھے گئے سوال ”کیا سیاسی گرفتاریوں سے متعلق فواد چوہدری کا بیان درست ہے ؟“ کا جواب دے رہی تھیں ۔سینئر تجزیہ کار اور صحافی مظہر عباس نے اس حوالے سے کہاکہ فواد چوہدری کی بات سے زیادہ پریشانی اس لئے نہیں ہوئی کہ وہ بہت کم اپوزیشن کے ساتھ رہے ہیں وہ شاید جنرل مشرف کا دور بھول گئے کہ ان کے دور میں کتنے لوگ گرفتار ہوئے کیونکہ اس وقت فواد جنرل مشرف کے ساتھ تھے ،پیپلز پارٹی کا دور تھا 2008ء میں جب پنجاب میں گورنر راج لگا تھا اس کی مثال بھی تو فواد چوہدری کو دینا چاہئے تھی ،لائرز موومنٹ کا ذکر بھی وہ نہیں کرتے جس میں جرنلسٹوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا ۔ پی ٹی آئی کے دور میں بھی جس میں فواد چوہدری شریک رہے جو کچھ جرنلسٹوں کے ساتھ ہوا ، گرفتاریاں ہوئیں تو میرا خیال ہے فواد چوہدری کو احتیاط سے کام لینا چاہئے جب وہ تاریخ کا کوئی حوالہ دے رہے ہوں ۔تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ سیاست ، صحافت ، انسانی حقوق کے حوالے سے عمران خان کا دور کوئی یادگار یا آئیڈیل دور نہیں تھا ، جھوٹے مقدمات ان کے دور میں بھی بنے ، گرفتاریاں بھی ہوئیں ،دہشت گردی ، غداری ، کافر کے فتوے بھی لگے ،اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ بلاامتیاز احتساب بھی نہیں ہوا ۔مذکورہ سوال پر حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ تحریک انصاف کے دامن میں اتنے سوراخ ہیں کہ وہ کسی کو دکھانے کے قابل بھی نہیں ہیں ،جو سلوک پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں مریم نواز کے ساتھ گرفتاری کی صورت میں کیا وہ بھی ان کو یاد کرنا چاہئے مقصد نواز شریف کو اذیت دینا تھا ۔ یہ بات بالکل حقیقت ہے کہ عمران خان کو او ران کے بیانیہ کو مقبولیت حاصل ہے وہ جھوٹ بھی بولتے ہیں تو وہ بھی مقبول ہوجاتا ہے ۔
لاہور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے بھتہ خوری کیس میں منشابم اوراس کےبیٹوں کیخلاف ایف آئی آر...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے دوران...
کراچی ایف بی آر کے آئی آر آئی ایس پورٹل میں سنگین تکنیکی خرابیوں کے باعث ٹیکس دہندگان پریشان ہو گئے۔ ٹیکس...
اسلام آباد ملک کے 12 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔قومی ادارہ صحت میں قائم...
اسلام آبادسپریم کورٹ آف پاکستان میں 17مار چ سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں کیسز کی سماعت کے لئے 10ریگولر...
کراچی سنیئر صحافی و تجزیہ کار سید علی شاہ نے کہامیں سمجھتا ہوں اسلام آباد بلوچستان کو سیکورٹی لینس سے...
لاہور پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سپیل داخل، محکمہ صفحموسمیات نے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور...
لاہورڈپٹی پرائم منسٹر آف پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی داتادربار آمد، سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر...