کاہنہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار زخمی لٹن روڈ پر 16 لاکھ کا ڈاکہ

05 فروری ، 2023

لاہور،کاہنہ(کرائم رپورٹر ،نامہ نگار) لدھیکے بھلر کا محمد اسلم اپنے بھائی کے ساتھ رائیونڈ سے گاڑی پر اپنے گھر آرہاتھاجب و پانڈوکی کے قریب پہنچے تو دو موٹرسائیکلوں پر سوار4ڈاکوؤں نے روک لیا اورڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ لیے اور مزاحمت پر فائرنگ کر کےزخمی کر دیا۔لٹن روڈ کے علاقے میں ڈاکو بابر علی کے زیر تعمیر گھر سے16لاکھ 8ہزار مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ،لاری اڈا سے ڈاکو مدثر سے 4 لاکھ نقدی و موبائل فون، اسلام پورہ سے ڈاکو افضل سے 5 لاکھ کی نقدی و موبائل فون، فیکٹری ایریا سے ڈاکو ساجد سے 4 لاکھ کی نقدی و موبائل فون، لوئر مال سے ڈاکو شہزاد سے 2 لاکھ کی نقدی و موبائل فون، ساندہ سے ڈاکو تنویر سے 3 لاکھ کی نقدی و موبائل فون،مسلم ٹاون میں ڈاکو اختر و فیملی سے 3 لاکھ 70 ہزار اور موبائل فون، مانگا منڈی سے ڈاکو سلیم و فیملی سے 5 لاکھ 60 ہزار اور موبائل فون، کوٹ لکھپت سے ڈاکو ابراہیم و فیملی سے 3 لاکھ کی نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر لے گئے، ر پورہ کے علاقے میں چور تالے توڑ کر کاشف علی کے گودام سے 12لاکھ 70ہزار روپے مالیت کا726کلو پیتل لے اڑے ،چوہنگ کے علاقے میں چور محمد عظیم کی گاڑی لے اڑے ،باغبانپورہ سے نادر علی سے ،کاہنہ سے کاشف ، ساندہ سے حیدر علی ،شاہدرہ سے معظم مسیح اور سٹی رائیونڈ سے محمدرفیق کی ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیے،جنوبی چھاونی، ماڈل ٹاون، ڈیفنس، لاری اڈا سے کاریں اور کاہنہ، اسلام پورہ، غازی آباد، راوی روڈ، ساندہ، ہنجروال سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔