لاہور(کرائم رپورٹر ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کا دورہ کیا ، سکیورٹی انتظامات ، کھانے اور بیرکس سمیت دیگر امور کا معائنہ کیا ۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے بریفنگ دی جس پر آئی جی پنجاب نے اہلکاروں کیلئے سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے احکامات دئیے۔ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب نے اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کھانے کے معیار کو چیک کیا اور اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے انکے مسائل بارے بھی دریافت کیا ۔ ۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ میس اور رہائشی بیرکس کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے ریٹائرڈ افسران مثلا قلبِ عباس اور مشتاق سکھیرا کی مشاورت سے اقدامات کئے جائیں آئی جی پنجاب نے کہا کہ آئندہ میں جس ریجن اور اضلاع کے دورہ کروں گا وہاں پولیس لائنز میں اہلکاروں کی رہائشی بیرکس اور میس کی لازمی انسپکشن کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ جن اضلاع میں خود نہ جا سکا وہاں سنٹرل پولیس آفس سے مختلف افسران کو سرپرائز وزٹ کیلئے صوبے کے مختلف اضلاع کی پولیس لائنز میں بھجوایا جائے گا ۔ مزید برآں سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس کے غازی محمد رضوان سے انہوں نے ملاقات کی ، آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران زخمی ، اپاہج یا مستقل معذور ہونے والے بہادر جانباز غازی محکمہ پولیس کا فخر اور قیمتی سرمایہ ہیں جن کی بہترین نگہداشت ، میڈیکل سہولیات اور مالی معاونت کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ دوران ڈیوٹی آپریشنز میں جز وقتی اور مکمل معذور غازیوں کی بحالی اور علاج معالجے کیلئے میڈیکل پیکج کو بھی بہتر بنایا جائے اور اپاہج اور معذور غازیوں کے لیے مصنوعی اعضاء ، الیکٹرک وہیل چیئر و بیڈ کی فراہمی ، ادویات اور ماہر فزیو تھراپسٹ کی خدمات بھی مہیا کی جائیں۔دوران ڈیوٹی آپریشنز میں جز وقتی اور مکمل معذور غازیوں کی بحالی اور علاج معالجے کیلئے میڈیکل پیکج کو بھی بہتر بنایا جائے اور اپاہج اور معذور غازیوں کے لیے مصنوعی اعضاء ، الیکٹرک وہیل چیئر و بیڈ کی فراہمی ، ادویات اور ماہر فزیو تھراپسٹ کی خدمات بھی مہیا کی جائیں نئے پیکیج کے تحت دورانِ ڈیوٹی مختلف آپریشنز میں زخمی ہوجانے والے غازیوں کو ایک ملین کی بجائے 2.5 ملین رقم ملے گی جبکہ مکمل معذور ہو کر بستر تک محدود ہونے والے جانباز غازیوں کی مالی امداد ایک کروڑ روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ شہید اہلکاروں کی طرز پر مستقل معذور اہلکاروں کی پوسٹ کو بھی سپیشل پوسٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس اقدام سے پولیس نہ صرف پولیس غازیوں کو ریٹائرمنٹ تک تنخواہ مل سکے گی بلکہ انکی جگہ نئی بھرتی بھی ہو سکے گی۔ محمد رضوان شیخوپورہ میں ڈاکوؤں سے مقابلہ کے دوران گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو کر معذور ہو گیا تھا ۔ آئی جی پنجاب نے مستقل معذور غازی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہر ممکن میڈیکل معاونت کا حکم دیا۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس نے غازیوں کی مالی امداد میں اضافے کیلئے سفارشات منظوری کیلئے آئی جی پنجاب کو بھجوا دی ہیں ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی احسن یونس اور ایس ایس پی فیصل شہزاد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
لاہور بیجنگ انڈر پاس میں شہری پر فائرنگ اور تشدد کے مقدمے میں گرفتار 3ملزمان کوکینٹ کچہری میں پیش کیا...
لاہور اقبال ٹاون پولیس نے گن پوائنٹ پر جھپٹا مارنے والا گروہ گرفتار کر لیا اویس اور فاروق کو گرفتار کر کے...
لاہورمانگا منڈی پولیس نے 3 رکنی موٹر سائیکل چور و موبائل سنیچر گینگ گرفتار کر لیا ،گرفتارہونیوالوں میں...
لاہورپولیس سروس سےمستعفی ہونیوالےعمران کشورکواسلام آباد طلب کرلیاگیا، عمران کشور پیر کے روز وزیراعظم سے...
لاہور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف اضلاع میں تعینات ملازمین کے مہلک بیماریوں میں...
لاہور پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام ملک گیر یوم تحفظ ناموس رسالت منایا گیا،مختلف مقامات پر جلسے جلوس...
لاہور شمالی چھاونی میں دانیال سے 2لاکھ 40 ہزار اور موبائل فون ، ٹاون شپ میں ناصر سے 3لاکھ 30 ہزار اور موبائل فون...
لاہور چیئرمین اینٹی کرپشن کمیٹی پنجاب بار کونسل منیر حسین بھٹی کی زیر صدارت اجلاس میں جعلی اور کرپٹ مافیا کے...