سیف سٹیز اتھارٹی میں زیرتربیت افسروں کی2روزہ تربیت مکمل

05 فروری ، 2023

لاہور(کرائم رپورٹر )پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے زیر تربیت ASPs کی 2 روزہ تربیت مکمل کردی گئی۔34 انڈر ٹریننگ اے ایس پیز کوپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں جدید پولیسنگ بارے تربیت دی گئی۔2روزہ ٹریننگ میں افسران کو اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات بارے تربیت دی گئی اور ورکنگ بارے بھی بتایا گیا۔پولیس افسران کو ڈیجیٹل فورانزک ایویڈنس کی قانونی اہمیت اور تفتیش کے عمل بارے تربیت دی گئی۔اس موقع پروفد کوافسران کوافسران کو آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے شہر بھر کے اہم مقامات کی مانیٹرنگ کا عمل دکھایا گیا۔زیر تربیت اے ایس پیز نے 15ایمرجنسی کالزاور ان پر پولیس رسپانس کا عمل دیکھا۔ایل ٹی ای ایڈوانس ہینڈ سیٹ اور ایڈوانس ٹریفک مینجمنت سسٹم بارے بھی تربیت دی گئی ۔