شاہدرہ :تہرے قتل کااشتہاری گرفتار

05 فروری ، 2023

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)شاہدرہ انویسٹی گیشن نے تہرے قتل کے اشتہاری ملزم آصف عرف ٹینا کو گرفتار کر لیا۔انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ فیروز والا کچہری میں دیرینہ دشمنی پر 3 افراد کو قتل کیا تھا۔ملزمان کی فائرنگ سے شاہد خان، سجاد اور اس کا بیٹا حمزہ خان قتل ہوگیا۔گرفتار مرکزی ملزم آصف عرف ٹینا قتل کی واردات کے بعد اشتہاری ہو گیا تھا،گرفتار اشتہاری ملزم کے دیگر 7ساتھی پہلے ہی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔