تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز ،104 انچارج انوسٹی گیشن تبدیل

05 فروری ، 2023

لاہور(کرائم رپورٹر سے)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور افضال احمد کوثر نے رات گئے شہر کے تمام84تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے جبکہ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے 104انچارج انوسٹی گیشن کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے۔ پولیس لائنز سے انسپکٹر آصف عطاء کوایس ایچ او اسلامپورہ تعینات کردیا ہے،اس کے علاوہ سب انسپکٹر شبیہ رضا کو ایس ایچ اولوئرمال،انچارج چوکی ایف سی کالج سب انسپکٹر وقاص افسر کو ایس ایچ او نیو انارکلی،سب انسپکٹر عرفان محمود اشرف کو ایس ایچ اوداتا دربار،ڈولفن ہیڈ کوارٹر سے انسپکٹر محمد جاوید کو ایس ایچ اوبھاٹی گیٹ،سب انسپکٹر عامر انجم کو ایس ایچ اوٹبی سٹی،انسپکٹر حمزہ نواز کو ایس ایچ اومستی گیٹ،سب انسپکٹر شہریار علی کو ایس ایچ اویکی گیٹ،پولیس لائنز سے سب انسپکٹرمحمد بلال کو ایس ایچ اورنگ محل،انسپکٹراختر حسین کو ایس ایچ اولوہاری گیٹ،انسپکٹرحافظ عبیداللہ کو ایس ایچ اونولکھا، انسپکٹر محمد ندیم اختر کو ایس ایچ اوموچی گیٹ،انسپکٹر سردار محمد افضل کو ایس ایچ او شاہدرہ،سب انسپکٹر خرم شہزاد کوایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن، پولیس لائنز سے سب انسپکٹرفاروق اعظم کو ایس ایچ او شفیق آباد،سب انسپکٹر عثمان یونس کو ایس ایچ او راوی روڈ، سب انسپکٹر خالد پرویز کو ایس ایچ او بادامی باغ، پولیس لائنز سے سب انسپکٹر محمد شہزاد کو ایس ایچ اوگوالمنڈی،سب انسپکٹر محمد یونس کو ایس ایچ او لاری اڈہ،انسپکٹرقمر عباس کو ایس ایچ اوشادباغ، انسپکٹر ریحان انور کو ایس ایچ او ریس کورس، انسپکٹرظہیر الدین کو ایس ایچ اوسول لائنز، پولیس لائنز سے انسپکٹرعارف ایوب کو ایس ایچ اوقلعہ گجر سنگھ،انسپکٹرمحمد عاصم کو ایس ایچ اوگڑھی شاہو،سب انسپکٹر عظیم انور کو ایس ایچ اولٹن روڈ،انسپکٹر محمد جمیل کوایس ایچ اومزنگ،انسپکٹر آصف ادریس کو ایس ایچ اوشالیمار،سب انسپکٹرخضر حیات کو ایس ایچ اوگجرپورہ،سب انسپکٹر عاصم حمید کو ایس ایچ اومغلپورہ،لیڈی سب انسپکٹر جیبہ منصور کو ایس ایچ او ویمن ریس کورس،سب انسپکٹر حسن رضا ہاشمی کو ایس ایچ اوڈیفنس بی،انسپکٹر شکیل خورشید کوایس ایچ اوڈیفنس سی،ڈولفن ہیڈ کوارٹرز سے انسپکٹر وجیہ الحسن کوایس ایچ اوفیکٹری ایریا،پولیس لائنز سے انسپکٹر اسد محمود قریشی کو ایس ایچ اوسرور روڈ،سب انسپکٹر اسد اقبال کو ایس ایچ اوجنوبی چھاؤنی،سب انسپکٹر تحسین نجم کو ایس ایچ اوشمالی چھاؤنی،پولیس لائنز سے انسپکٹر عزت اللہ کو ایس ایچ اومصطفی آباد، پولیس لائنز سے سب انسپکٹرمحمد صدیق کو ایس ایچ او اکبری گیٹ،پولیس لائنز سے سب انسپکٹرزاہد محمود کو ایس ایچ اوپرانی انارکلی،پولیس لائنز سے انسپکٹر اختر حسین کوایس ایچ اوبرکی،سب انسپکٹرعدنان رشید کوایس ایچ اوہئیر،سب انسپکٹر عامر سہیل کو ایس ایچ اوہڈیارہ،انسپکٹروقار حسین بخاری کو ایس ایچ اوباغبانپورہ،پولیس لائنز سے سب انسپکٹرتیمور عباس کو ایس ایچ اوہربنس پورہ،انسپکٹرفاروق احمد کو ایس ایچ اومناواں، ڈولفن سکواڈ سے سب انسپکٹر قادر علی کو ایس ایچ اوباٹاپور،انسپکٹر عاطف اقبال کو ایس ایچ اوماڈل ٹاؤن، پولیس لائنز سے سب انسپکٹرعمران انوار کو ایس ایچ اولیاقت آباد، انسپکٹر حماد حسن کوایس ایچ اوگارڈن ٹاؤن،ڈولفن ہیڈ کوارٹرز سے انسپکٹرفاروق افتخار کو ایس ایچ اوفیصل ٹاؤن،انسپکٹر عاصم رفیع کو ایس ایچ اواچھرہ،سب انسپکٹروقاص علی کو ایس ایچ اوشادمان، پولیس لائنز سے انسپکٹرعمران خان کو ایس ایچ اوگلبرگ، سول لائنز سے انسپکٹر بابر اشرف کوایس ایچ اوغالب مارکیٹ،انسپکٹرریحان ضیاء کو ایس ایچ اوکوٹ لکھپت، پولیس لائنز سے انسپکٹرمحمد رضا کو ایس ایچ او کاہنہ،ڈولفن ہیڈ کوارٹرز سے انسپکٹر شبیر حسین کو ایس ایچ اونشترکالونی،سب انسپکٹرعلی عادل کو ایس ایچ اووحدت کالونی،انسپکٹر رفیع اللہ کو ایس ایچ او نواں کوٹ،سب انسپکٹر عدیل انجم کو ایس ایچ او ملت پارک،سب انسپکٹروسیم عبیداللہ کو ایس ایچ اوگلشن اقبال،سب انسپکٹر یاسر بشیر کو ایس ایچ اوسمن آباد،سب انسپکٹر حافظ شجاع اللہ کو ایس ایچ او گلشن راوی،سب انسپکٹر عامر شہزاد کو ایس ایچ اوساندہ،پولیس لائنز سے سب انسپکٹرآصف جاوید کو ایس ایچ اواقبال ٹاؤن،انسپکٹر ناصر حمید کو ایس ایچ اوشیراکوٹ،پولیس لائنز سے انسپکٹرطاہر محمود کوایس ایچ اومسلم ٹاؤن،انسپکٹر ابرار حیدر کو ایس ایچ او رائیونڈ سٹی،سب انسپکٹر آصف علی کو ایس ایچ اومانگا منڈی،انسپکٹر خدا بخش کو ایس ایچ اوسندر،انسپکٹرشعیب خان کو ایس ایچ اوچوہنگ،انسپکٹرحسن رضا کو ایس ایچ اونواب ٹاؤن،سب انسپکٹرذوالقرنین ناز کو ایس ایچ اوستوکتلہ،ڈولفن ہیڈ کواٹرز سے انسپکٹر محمد عمران قمر کو ایس ایچ اوسبزہ زار،سب انسپکٹرمحمد زبیر احمد کو ایس ایچ اوہنجروال،انسپکٹر جاوید اقبال کوایس ایچ اوٹاؤن شپ، سب انسپکٹررضا عباس کو ایس ایچ اوجوہر ٹاؤن،سب انسپکٹرحماد حسن کو ایس ایچ اوگرین ٹاؤن،سب انسپکٹرمحمد فاروق کو ایس ایچ اوقائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ،سب انسپکٹرمحمد سلمان کو ایس ایچ او مصطفی ٹاؤن،پولیس لائنز سے انسپکٹر عاطف ذوالفقار ایس ایچ او کوغازی آباد لگا دیا ہے جبکہ انسپکٹررضوان لطیف کوانچارج ڈی آئی بی برانچ تعینات کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے تمام افسران کو فوری نئی مقام تعیناتی پررپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔مزید برآںڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے 104انچارج انویسٹی گیشن کے تقر ر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے۔ انسپکٹر محمد طاہر زین العابدین کو انچارج انویسٹی گیشن اچھرہ، سب انسپکٹر فرقان محمود کو گارڈن ٹائون سےانچارج انویسٹی گیشن غالب مارکیٹ تعینات کردیا ہے جبکہ وہاں تعینات خادم علی کو تبدیل کرکےانچارج انویسٹی گیشن فیصل ٹائون، محمد سعید کو گلشن راوی سےانچارج انویسٹی گیشن نصیر آباد، عامر نذیر چیمہ کوانچارج انویسٹی گیشن شادمان، کلیم اللہ کو جینڈر کرائم سیل سےانچارج انویسٹی گیشن ماڈل ٹائون، گوہر اقبال کو رائے ونڈ سٹی سےانچارج انویسٹی گیشن چوہنگ، محسن فاروق کو ڈیفنس اے سےانچارج انویسٹی گیشن رائے ونڈ سٹی، قمر ساجد کوانچارج انویسٹی گیشن نوا ب ٹائون، عمر دراز کو باغبانپورہ سےانچارج انویسٹی گیشن سبزہ زار، اعجاز رسول کو ڈیفنس سی سےانچارج انویسٹی گیشن گرین ٹائون، احسان اللہ کو داتا دربار سےانچارج انویسٹی گیشن ہنجروال، عبدالرحمان بٹ کو ملت پارک سےانچارج انویسٹی گیشن ستوکتلہ، محسن زاہد کو سول لائنز سےانچارج انویسٹی گیشن سندر، عبدالانعام الحق کو نصیر آباد سے انچارج انویسٹی گیشن جوہر ٹائون، منیر احمد کو ستوکتلہ سےانچارج انویسٹی گیشن ٹائون شپ، جاوید اقبال کوانچارج انویسٹی گیشن مانگا منڈی، جاوید اقبال کو ٹائون شپ سےانچارج انویسٹی گیشن ٹبی سٹی، عبدالغفور کو لٹن روڈ سےانچارج انویسٹی گیشن نیو انارکلی، اختر محمود کو اقبال ٹائون سےانچارج انویسٹی گیشن اکبری گیٹ، مبارک احمد کو مصری شاہ سےانچارج انویسٹی گیشن مستی گیٹ، علی رضا شہزاد کو مصطفیٰ ٹائون سے انچارج انویسٹی گیشن مستی گیٹ، محمد ریاض کو باٹاپور سےانچارج انویسٹی گیشن لوہاری گیٹ، محمد عالم کو راوی روڈ سےانچارج انویسٹی گیشن رنگ محل، محمد بوٹا کو مصطفیٰ آباد سےانچارج انویسٹی گیشن یکی گیٹ، محمد سرور کو شاہدرہ سےانچارج انویسٹی گیشن فیکٹری ایریا، محمد رضوان کو لوئر مال سےانچارج انویسٹی گیشن باغبانپورہ، محمد زمان خان کو گڑھی شاہو سے انچارج انویسٹی گیشن ہربنس پورہ، محمد ارحم کو انچارج انویسٹی گیشن نارتھ کینٹ، نثار احمد کو انچارج انویسٹی گیشن مناواں، مجاہد حسین کوانچارج انویسٹی گیشن سائوتھ کینٹ، یوسف علی کو گلبرگ سےانچارج انویسٹی گیشن باٹا پور، منصب خان کو ہڈ یارہ سے انچارج انویسٹی گیشن غازی آباد، جمشید عباس کو شیراکوٹ سےانچارج انویسٹی گیشن ڈیفنس (سی)، شازیہ کوثر کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ویمن ریس کورس، سمیع اللہ ضیغم کو سائوتھ کینٹ سےانچارج انویسٹی گیشن نواں کوٹ، سید محمد حسنین حیدر کو سی آئی اے سےانچارج انویسٹی گیشن اقبال ٹائون، ریاست علی کو انچارج انویسٹی گیشن ساندہ، راشد محمود کو شاہدرہ ٹائون سےانچارج انویسٹی گیشن شیراکوٹ، وقاص حسین کو جوہر ٹائون سے انچارج انویسٹی گیشن گلشن راوی، شبیر علی کو ڈیفنس (بی) سے انچارج انویسٹی گیشن وحدت کالونی، محمد آصف رضا کو فیکٹری ریای سےانچارج انویسٹی گیشن گلشن اقبال، محمد تنویر کوانچارج انویسٹی گیشن مسلم ٹاون، اختر علی کو بادامی باغ سےانچارج انویسٹی گیشن سمن آباد، حسنین سیلم خان کو گلبرگ سے انچارج انویسٹی گیشن ملت پارک، نوید انجم کو نواب ٹائون سے انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ، محمد یونس کو فیکٹری ایریا سےانچارج انویسٹی گیشن نشتر کالونی، نعیم اللہ خان کو ہربنس پورہ سےانچارج انویسٹی گیشن کوٹ لکھپت، زاہد سلیم کو مانگا منڈی سےانچارج انویسٹی گیشن گلبرگ، خالد یعقوب کو سمن آباد سےانچارج انویسٹی گیشن لیاقت آباد، عابد علی کو مسلم ٹائون سےانچارج انویسٹی گیشن گارڈن ٹائون، غلام ثقلین گوندل کو یکی گیس سے ہیئر، محمد ناصر امین کو مستی گیٹ سےانچارج انویسٹی گیشن ڈیفنس (اے)، جواد خان کوانچارج انویسٹی گیشن ڈیفنس (بی)، ظفر اقبال کو انچارج انویسٹی گیشن مصطفیٰ آباد،عامر افضل کو انچارج انویسٹی گیشن ہڈیارہ، سیف اللہ کو ہیئرسے انچارج انویسٹی گیشن برکی، توقیر شفیع کو کاہنہ سےانچارج انویسٹی گیشن سرور روڈ، محمد احسان اللہ قمر کو برکی سےانچارج انویسٹی گیشن شالیمار، محمد اسلم کو نشتر کالونی سے انچارج انویسٹی گیشن گجر پورہ، محمد رضوان کو نیو انارکلی سےانچارج انویسٹی گیشن قلعہ گجر سنگھ، شرافت علی کو ہنجروال سےانچارج انویسٹی گیشن مغل پورہ،لیڈی سب انسپکٹر صدف رشید کو قائداعظم انڈسٹریل ایریا سے انچارج انویسٹی گیشن چوہنگ، محمد گلفام کو شفیق آباد سےانچارج انویسٹی گیشن لٹن روڈ، اعجاز احمد کو ڈرگ سیل ماڈل ٹائون سے انچارج انویسٹی گیشن اولڈ انارکلی، لیڈی سب انسپکٹرسمیرا نذیر کو ماڈل ٹائون سےانچارج انویسٹی گیشن ریس کورس، سید وفا علی کو سی آئی اے سےانچارج انویسٹی گیشن سول لائنز، احمد علی تبسم کو انچارج انویسٹی گیشن گڑھی شاہو، محمد مقصود کو مزگ سےانچارج انویسٹی گیشن اسلام پورہ، سید اسرار حسین کوانچارج انویسٹی گیشن شفیق آباد، غلام ضمیر کو اسلام پورہ سےانچارج انویسٹی گیشن شادباغ، صفدر علی کو لاری اڈا سےانچارج انویسٹی گیشن داتا دربار، محمد سلیم کو مناواں سےانچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ ٹائون، عاطف ریاض کو نارتھ کینٹ سے انچارج انویسٹی گیشن مصری شاہ، انور سعید کو بھاٹی گیٹ سےانچارج انویسٹی گیشن راوی روڈ، محمد فیاض کو انچارج انویسٹی گیشن بھاٹی گیٹ، غلام حسین کو گجر پورہ سےانچارج انویسٹی گیشن بادامی باغ، محمد اشرف کو غازی آباد سےانچارج انویسٹی گیشن لاری اڈا، ممتاز حسین کو سندر سےانچارج انویسٹی گیشن گوالمنڈی، صداقت علی کو سبزہ زار سےانچارج انویسٹی گیشن نولکھا، اعجاز علی کو گرین ٹائون سےانچارج انویسٹی گیشن لوئر مال لگا دیا ہے۔ اس کے علاوہ انچارج انویسٹی گیشن ٹبی سٹی محمد یعقوب، انچارج انویسٹی گیشن لوہاری گیٹ آصف منصب،انچارج انویسٹی گیشن نولکھا محمد کامران، انچارج انویسٹی گیشن گوالمنڈی غلام مرتضیٰ، انچارج انویسٹی گیشن شادباغ ذوالفقار علی ، انچارج انویسٹی گیشن قلعہ گجر سنگھ شوکت علی، انچارج انویسٹی گیشن اولڈ انارکلی محمد ریاض، انچارج انویسٹی گیشن ویمن پولیس اسٹیشن ریس کورس مبشرہ اکرم، انچارج انویسٹی گیشن وحدت کالونی غلام مصطفیٰ، انچارج انویسٹی گیشن ساندہ عبدالحبیب، انچارج انویسٹی گیشن لیاقت آباد شبیر حسین،انچارج انویسٹی گیشن فیصل ٹائون محمد سلیم شوکت، انچارج انویسٹی گیشن اچھرہ محمد اشرف، انچارج انویسٹی گیشن شادمان مرتضیٰ اسلم،انچارج انویسٹی گیشن کوٹ لکھپت ارشاد علی، انچارج انویسٹی گیشن چوہنگ محمد عمران حیدر اور انچارج انویسٹی گیشن ریس کورس لیڈی سب انسپکٹر سونیا لیاقت کو تبدیل کر کے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر کلوز کر دیا گیاہے۔