جیل بھرو تحریک میں قیادت پہلے گرفتاری دیتی ہے، حکومت

05 فروری ، 2023

اسلام آباد،لاہور(نمائندہ خصوصی ،وقائع نگار ،ایجنسیاں)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ’’جیل بھرو تحریک کے اعلان‘‘ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں قیادت سب سے پہلے گرفتاری دیتی ہے، لہٰذا عمران خان پہلے خود گرفتاری دیں،عمران خان میں جیل بھرو تحریک کا حوصلہ ہے اور نہ قابلیت اس لیے وہ ڈوب مرو تحریک شروع کریں، عمران اپنی سیاست کیلئےکارکنوں کو ڈھال بنارہےہیں،وزیرمملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کوجیل جانےکاشوق ہےتوضمانتیں کیوں کراتے ہیں،عطا تارڑنےکہاکہ خان صاحب کو کسی نے شاید جیل بھرو تحریک کا مطلب غلط بتایا ہے، ایسی تحریک چلنے پر تمام زیر سماعت اور زیر التوا مقدمات میں درخواست کی ضمانتیں واپس لی جاتی ہیں۔ کیا خان صاحب فارن فنڈنگ کیس، سائفر کیس اور توشہ خانہ کیس میں ضمانت کی درخواستیں واپس لیں گے؟ دیگر رہنما بھی جیل جائیں گے؟وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےفیصل کریم کنڈی کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں قیادت سب سے پہلے گرفتاری دیتی ہے۔عمران خان میں جیل بھرو تحریک کا حوصلہ ہے اور نہ قابلیت، جیل بھرو تحریک کیلئے سنجیدہ ہیں تو زمان پارک سے خواتین و بچے ہٹائیں، آپ کو جیل بھرو تحریک کی ضرورت نہیں، کیسز کا جواب دیں جیلیں خود بھر جائیں گی۔جن کی دودن میں آنکھیں بھرآتی ہیں وہ جیل بھروتحریک شروع کرینگے، عمران خان نے اپنے دور میں 25 ہزار ارب روپے کے قرضے لیے، ملک کوآئی ایم ایف کےحوالےکرنےکا جواب دینا پڑے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کو 374 اور مریم نواز 157 دن، آصف زرداری کو 248 دن جیل میں گزارنا پڑے اور فریال تالپور کو عید کے دن جیل لے گئے، سعد رفیق 462 دن جیل میں رہے، میرشکیل الرحمٰن کوبھی جیل میں ڈالا گیا۔ نوازشریف دورمیں نیشنل ایکشن پلان پرعمل کرکےدہشتگردی کوختم کیا گیا تھا، اس شخص نےایک نیشنل ایکشن پلان،ایپکس کمیٹی کی میٹنگ تک نہیں کی تھی، پچھلے چارماہ سے ٹانگ پرپلسترلگا کرڈرپوک شخص اندربیٹھا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس شخص نےاپنےدورمیں ساری اپوزیشن اورصحافیوں کوجیلوں میں ڈالا، آج وہی شخص جیل بھروتحریک کا اعلان کررہا ہے،وزیرمملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان جیل بھرو تحریک چلانے سے پہلے چار دن کیلئے جیل جانے والوں کا رونا تو بند کروائیں، ان صاحب جیل جانے کا شوق ہے تو ضمانتیں کیوں کراتے پھر رہے ہیں،عمران خان کے اعمال اور زبان انہیں جیل پہنچائیں گے، پی ٹی آئی والے تڑیاں دینے بعد ترلے کرتے ہیں، عمران خان جیل بھرو تحریک کے اعلان پر بھی یوٹرن لیں گے۔