فواد چوہدری گرفتاری کے وقت نشے میں تھے، میڈیکل رپورٹ

05 فروری ، 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی ایک میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی جس کے مطابق انہیں جب گرفتار کیا گیا تھا تو اس وقت وہ نشے کی حالت میں تھے ،پولیس ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری کی گرفتاری کے وقت ان کا میڈیکل کرایاگیا تھا جس کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے پولیس کاکہناہے کہ اس حوالے سے کارروائی کی جارہی ہے ۔