لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ گزشتہ چار برسوں میں عمران خان نے مقدموں، جھوٹ، بہتان اور صرف الزام تراشی کی سیاست کی،عمران خان ہمیں رلانے کی باتیں کرتے تھے مگر بھول گئے اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھاہے ۔مریم نواز سے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں سابق اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر ، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر بھی موجود تھے۔ ملاقات کرنے والوں میں خواجہ سلمان رفیق،یاسین سوہل چوہدری شہباز ، رانا احسن شرافت، میاں نصیر ،عمران جاوید ،میاں مجتبٰی شجاع الرحمان، چوہدری باقر حسین ، توصیف شاہ ، سمیع اللہ خان، خالد قادری ، عمران گورائیہ شا مل تھے۔ ملاقات میں عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے اور پارٹی بیانیے کے فروغ کے حوالے سے گفتگو اور حکمت عملی مرتب کی گئی ۔ مریم نواز نے کہا کہ ہم سب نے مل کر پارٹی کو مضبوط بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عوام کو ہمیشہ ریلیف دینے کی کوشش کی، مسلم لیگ (ن) کی سیاست عوامی خدمت سے عبارت ہے۔ مریم نواز نے ممبر قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک کو مسلم لیگ (ن) کی پالیسی ایڈوائزر برائے خواتین مقرر کر دیا ۔شائستہ پرویز ملک مسلم لیگ (ن)کی خواتین کے حوالے سے معاملات پرپالیسی بنانے میں چیف آرگنائزر مریم نواز کی معاونت کریں گی۔اس سلسلہ میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
چکوال مسلم لیگ چکوال کے زیر اہتمام شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین چکوال میں یوم تکبیر اور تکریم شہداء کے سلسلہ...
اسلام آبادذمہ دار ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان ریلوے میں ہر روز سفر کرنیوالے لاکھوں مسافروں سے...
اسلام آباد قومی احتساب ترمیمی بل 2023ء ازخود قانون کی شکل اختیار کرگیا، پیر کو پارلیمنٹ کے بعد صدر سے دوبارہ...
راولپنڈی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج حامد حسین نے 9مئی کوجی ایچ کیو سمیت اہم تنصیبات پر...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران...
کراچی امریکی جریدے بلوم برگ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں موجودہ سیاسی کشمکش جاری رہی تو تو پاکستانی روپیہ...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کا اجلاس آج برو زمنگل ایک بجے دن سپیکر راجہ پر ویز اشرف کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہا ئوس...
اسلام آبادوفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے معاہدے سے متعلق سوال پر غصے میں آ گئے۔اسلام آباد میں...