وزیر خزانہ نے ایف بی آر افسران کو مراعات دینے سے روک دیا

05 فروری ، 2023

اسلام آباد (نامہ نگار) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر افسران کو مراعات دینے سے روک دیا، مراعات روکنے کا فیصلہ موجودہ معاشی صورتحال کے باعث کیا گیا۔ایف بی آر کی جانب سے گریڈ 17 سے 22کے افسران کو مراعات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، پوائنٹ آف سیلز فیس سے افسران کو مراعات دینے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا۔مراعات میں ایف بی آر افسران کو مکان کا کرایہ، سامان لینے کیلئے فنڈز دینے کی منظوری دی گئی تھی، ہیڈکوارٹر الائونس سمیت بچوں کیلئے سکالرشپ دینے کی بھی منظوری دی گئی تھی۔