کون کتنے دن جیل میں رہا، ن لیگ کا PTI رہنمائوں سے موازنہ

05 فروری ، 2023

کراچی (جنگ نیوز) کون کتنے دن جیل میں رہا۔ ن لیگ کا پی ٹی آئی رہنمائوں سے موازنہ۔ نواز شریف 374 اور مریم نواز 157 دن، خواجہ سعد رفیق 462 دن جیل میں رہے، جبکہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری، اعظم سواتی صرف چند دن جیل میں رہے، جبکہ شہباز گل نے کچھ عرصے جیل میں گزارے۔ اس حوالے سے لیگی رہنما خواجہ آصف نے ویڈیو شیئر کردی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں اور رہنمائوں کو اپنے نظریات اور عقائد کے تقدس کے لیے بلند حوصلے اور عزم کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہیے، اقتدار کے نشے میں عمران خان پر ظنز کرتے ہوئے کہا تھا عمران خان کہتے تھے میں ان کو رلائوں گا، پتا نہیں وہ ہمیں کہہ رہے تھے یا نہیں۔ 2020 میں جب ن لیگ اپوزیشن میں تھی تب لیگی رہنما مرحوم مشاہد اللہ خان نے کہا تھا کہ اپوزیشن کو جیلوں سے نہ ڈرایا جائے، جب پی ٹی آئی والے جیل جائنگے ان کے آنسو پونچھنے والا کوئی نہیں ہوگا۔ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کو 374 اور مریم نواز 157 دن، آصف علی زرداری کو 248 دن جیل میں گزارنا پڑے اور فریال تالپور کو عید کے دن جیل لے گئے،خواجہ سعد رفیق 462 دن جیل میں رہے۔