صوابی(جنگ نیوز)صوابی بڑی تباہی سے بچ گیا، 4 دہشتگرد گرفتار کرلئے جبکہ پشاور میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، دہشت گردوں کا نیٹ ورک افغانستان سے آیا ، ہدف پولیس اہلکار اور اہم تنصیبات تھے،ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمدکرلیا ۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس مردان ریجن محمد علی نے کہا ہے کہ پولیس نے ضلع صوابی کو بڑی تباہی سے بچالیا اور 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔صوابی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی کا کہنا تھاکہ پولیس نے ایک کارروائی میں 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا جن سے 5 کلوگرام بارود مواد، 18ہینڈ گرنیڈ، 9 گرنیڈ، ایک راکٹ لانچر، 2 کلاشنکوف اوردیگراسلحہ برآمد ہوا ہے۔انہوں نے بتایاکہ دہشت گردوں کا اگلا ہدف پولیس اہلکار اور اہم تنصیبات تھے، دہشت گردوں کا یہ نیٹ ورک نومبر میں افغانستان سے پاکستان آیا تھا، 30 جنوری کو آپریشن کے دوران دو دہشتگرد ہلاک اور ایک گرفتار ہوا تھا۔ڈی آئی جی کے مطابق ہلاک دہشتگرد اظہاراللہ نے افغانستان میں ٹیمیں تشکیل دی تھیں، ہلاک دہشت گرد اظہاراللہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے منصوبے بناتا تھا اور اس کے سر کی قیمت حکومت نے 20لاکھ روپے مقرر کی تھی۔ادھر پشاور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذکر دی گئی ہے۔ میڈیا سیل ڈپٹی کمشنر آفس پشاور کے مطابق ضلع پشاور میں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے دفعہ144 نافذ کی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر پشاورشفیع اللہ خان نے کہا ہے کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے 5 یا زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائدکی گئی ہے،دفعہ144 آج بروز ہفتہ سے 10دن کے لیے نافذ رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
لاہوروفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی کیساتھ کم مراعات یافتہ طبقہ کا...
کوئٹہ کرانی روڈ سعادت کراس کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک اے ٹی ایف شہید جبکہ پانچ اہلکاروں سمیت چھ...
اسلام آباد ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل215 فور کے تحت کمشنریا ممبر الیکشن کمیشن کی خالی اسامی 45 دن میں پر...
کراچی جب بات محبت کی ہو تو عمر صرف ایک عدد بن کر رہ جاتی ہے ، بالی ووڈ سے لے کر ہالی ووڈ تک، ان اداکاروں کی...
کراچی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ فون اور اسکرین کے زیادہ استعمال سے بچوں میں جنون اور دیوانگی کی علامات پیدا ہوتی...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ صفحنے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں جنید اکبر اور دیگر کی بانی عمران خان...
راولپنڈی اڈیالہ جیل کے ساڑھے سات ہزار قیدیوں کے لئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے سحری اور افطار ی فراہم کی...
اسلام آباد یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی مناسبت سے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی زیر صدارت علماء و مشائخ اجلاس...