نوشہرہ ورکاں منگنی توڑنے پر فائرنگ، خالہ ، خالو،کزن قتل کر دیا

05 فروری ، 2023

نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)نواحی گائوں نتھوسویا میں تہرے قتل کی لرزہ خیزواردات ۔نواحی گائوں نتھوسویا میں منگنی توڑنے پر ملزم نے طیش میں آکر اپنے خالو،خالہ اورخالہ زاد کزن کوفائرنگ کرکے قتل کردیا۔تٖفصیلات کے مطابق عطااللہ نےاپنی بیٹی کارشتہ محسن اعجاز سے طے کیا لیکن کچھ عرصہ قبل لڑکے کےچال چلن ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے رشتہ ختم کردیا ۔گزشتہ روز ٹھٹہ گوندلا والہ حافظ آباد کارہائشی محسن اپنی والدہ کے ہمراہ اپنی خالہ کے گھرآیااوررشتہ کی بحالی کیلئے کہا، جب لڑکی کے والدین رشتہ بحالی پر راضی نہ ہوئے تو ملزم نے طیش میں آکر فائرنگ کرکے 65سالہ عطااللہ ،52سالہ صفیہ اورکزن فرح کوجان سےماردیا اوراپنی ماں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر فرارہوگیا، شوروغل کی آوازسن کر اہل علاقہ نے تعاقب کرکے ملزم اوراسکی ماں کو نواحی گائوں بگا کے قریب سے پکڑلیا ۔ڈی ایس پی سیدزاہدشاہ،ایس ایچ اوفداحسین بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر ملزمان کوگرفتارکرلیا۔پولیس نے ڈیڈباڈیزکو ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کرکے کارروائی کا آغاز کردیا،تا حال مقدمہ درج نہیں ہوا۔