مخصوص نشستیں،مظفر آباد اور کوٹلی میونسپل کا رپریشن میں میدان مارلیا ، جہلم ویلی میں PTIکامیاب

05 فروری ، 2023

ہٹیاں بالا،سماہنی،کوٹلی(نمائندگان جنگ،نامہ نگار) پی ڈی ایم اتحاد نے مظفر آباد اور کوٹلی میونسپل کارپوریشن میں میدان مار لیا، جہلم ویلی میں پی ٹی آئی کامیاب، چوہدری یاسین سیاسی اپ سیٹ کرنے میں کامیاب،پیپلز پارٹی دو اور ن لیگ ایک کونسلر بنانے میں کامیاب، پی ٹی آئی صرف دو کونسلر بنا سکی،دوسری جانب ضلع کونسل جہلم ویلی کی پانچ مخصوص نشستوں پر انتخاب پی ٹی آئی تین ،مسلم لیگ ن ایک اور پاکستان پیپلز پارٹی ایک نشست لینے میں کامیاب ہو گئی ضلع بھر میں پی ٹی آئی نے مجموعی طور پر میدان مار لیا ۔حلقہ سماہنی میں مخصوص نشستوں پر انتخابات مکمل ہو گئے 14 نشستوں میں سے 11پر امیدواران مقابلہ کے بعد کامیاب جبکہ یونین کونسل باغسر بنڈالہ میں تین نشستوں پر نتائج ٹائی ہو گئے جن کا فیصلہ قرہ اندازی کے ذریعے کیا گیا ،تفصیلات کے مطابقک وٹلی میں مخصوص نشستوں پر انتخابات میں پی ڈی ایم اتحاد کے مشترکہ طور پر تین کونسلرز کامیاب ہو گئے۔ تحریک انصاف ناقص حکمت عملی کے باعث صرف دو کونسلرز بنوا سکی۔ خواتین کی مخصوص نشست پر پیپلز پارٹی کی سحرش بشیر چغتائی نے آٹھ ووٹ لئے، مزدورکونسلر کے لئے پیپلز پارٹی کے ہی امیدوار سید مصدق سبطین نے 9 ووٹ حاصل کیے۔ن لیگ کے یوتھ کونسلر عبید الرحمن نے 8 ووٹ حاصل کیے۔ یوتھ کونسلر کے لئے تحریک انصاف کے امیدوار شفاقت رفیق نے 6 ووٹ جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر نادیہ اشعر راٹھور نے بھی6 ووٹ حاصل کیے۔ ضلع کونسل جہلم ویلی کی پانچ مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے اسد چغتائی، پاکستان پیپلز پارٹی کے حسنین کاظمی یوتھ کونسلر ،کسان نشست پر پی ٹی آئی کے ظفر اقبال مغل ایڈووکیٹ ،خواتین نشستوں پر پی ٹی آئی کی شگفتہ روشن کیانی اور مسلم لیگ ن کی غزالہ اشرف ممبران ضلع کونسل منتخب ہو گئیں،میونسپل کمیٹی ہٹیاں بالا میں مسلم لیگ اور پی ٹی آئی اتحاد کے باعث پہلے ہی سے نفیسہ فرید اور آفتاب خان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری ہو چکا ہے،تحصیل ہٹیاں بالا کی بارہ یونین کونسلروں میں سے یونین کونسل لانگلہ سے خواتین کی مخصوص نشست پر پی ٹی آئی کی ندیم اختر خاتون کونسلر ،پی ڈی ایم کےذیشان یوتھ کونسلر منتخب ،یونین کونسل گوہر آباد سے پی ٹی آئی کی بشری شہزاد خواتین کی مخصوص نشست پرکامیاب، یوتھ کی سیٹ پرپی ٹی آئی کے محمد راشد شاہین کامیاب ہو گئے،یونین کونسل مکنیٹ سے خواتین کی مخصوص نشست پر پی ٹی آئی کی خالدہ خورشید ،یوتھ سیٹ پر پی ٹی آئی کے محمد ممتاز منتخب ہوئے،یونین کونسل چکہامہ سے خواتین کی مخصوص نشست پر پی ٹی آئی کی سعدیہ حنیف شیخ ، پی ٹی آئی کے اسرار اکبر یوتھ کونسلر ، پی ٹی آئی کے راجہ عبدالقدیر خان یوتھ کونسلر منتخب ہوئے ، پی ٹی آئی کے لیاقت حسین کسان کونسلر منتخب ہوئے ،یونین کونسل نڑدجیاں سے آزاد امیدواروں نے میدان مارا خواتین کی مخصوص نشست پر سیدہ مومنہ بتول ،یوتھ نشست پر نواز رشید کامیاب ، یونین کونسل سینا دامن سے پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد جہانگیریوتھ کونسلر ،عبدالطیف کسان کونسلر ،زبیدہ بی بی خواتین کونسلر منتخب ہوئی ،یونین کونسل سراں سے مسلم لیگ ن کی زبیدہ پرویز خواتین کونسلر اور اعتزاز حنیف یوتھ کونسلر منتخب ہو گئے ۔