لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن پوری قوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کر رہی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم تمام دنیا کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہیں۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کئی دہائیوں سےمسئلہ کشمیر کا حل کرانے میں ناکام رہی ہیں۔ 5 اگست،2019 کو مودی حکومت نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی دفعات منسوخ کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم کرنے کا گھناؤنا اقدام کیا تھا۔ جس کی پاکستان سمیت تمام امت مسلمہ مذمت کرتی ہے۔ عالمی اداروں اور اقوام متحدہ کی مظلوم کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی سلبی پر خاموشی اور مجرمانہ غفلت ایک سوالیہ نشان ہے۔ بھارت اپنے تمام تر مظالم کے باوجود جان لے کہ کشمیریوں کی جدوجہد اور آزادی کے لیے دی گئی بے مثال قربانیاں،انشاءاللہ ایک دن ضرور رنگ لائیں گی اور انہیں بھی آزادی کا سورج دیکھنا نصیب ہو گا۔گورنر پنجاب نے تمام پبلک اورپرائیوٹ سیکٹر جامعات کو ای روزگار سینٹرز قائم کرنے کے احکامات جاری کئے۔اس ضمن میں گورنر پنجاب نے تمام سرکاری اور نجی جامعات کے وائس چانسلرز اور چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین کو مراسلہ جاری کر دیا، مراسلہ کے مطابق گورنر پنجاب نے جامعات کے وائس چانسلرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، ورچوئل یونیورسٹی اور ایسے جامعات جو ای روزگار سکیم کے تحت قائم کیے گئے ہیں او کامیابی سے چل رہے ہیں سے مشورہ کر کے اپنی اپنی جامعہ میں ای روزگار سینٹرز قائم کریں۔ ان ای روزگار مراکز سے طلبا کو انٹرپرینورز شپ کے مواقع ملیں گے۔ گورنر پنجاب سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مبشر احمد خان نے ملاقات کی، ملاقات میں پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ آئی جی جیل خانہ جات نے گورنر پنجاب کو قیدیوں کو دی گئی سہولیات سے متعلق بریفنگ دی۔ اس مو قع پر گورنر پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیدی بحیثیت انسان قانون کے مطابق بنیادی انسانی حقوق کے مستحق ہیں اورقیدیوں کی اصلاح پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ رہائی کے بعد ایک اچھے انسان بن سکیں۔
لاہوروفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی کیساتھ کم مراعات یافتہ طبقہ کا...
کوئٹہ کرانی روڈ سعادت کراس کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک اے ٹی ایف شہید جبکہ پانچ اہلکاروں سمیت چھ...
اسلام آباد ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل215 فور کے تحت کمشنریا ممبر الیکشن کمیشن کی خالی اسامی 45 دن میں پر...
کراچی جب بات محبت کی ہو تو عمر صرف ایک عدد بن کر رہ جاتی ہے ، بالی ووڈ سے لے کر ہالی ووڈ تک، ان اداکاروں کی...
کراچی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ فون اور اسکرین کے زیادہ استعمال سے بچوں میں جنون اور دیوانگی کی علامات پیدا ہوتی...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ صفحنے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں جنید اکبر اور دیگر کی بانی عمران خان...
راولپنڈی اڈیالہ جیل کے ساڑھے سات ہزار قیدیوں کے لئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے سحری اور افطار ی فراہم کی...
اسلام آباد یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی مناسبت سے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی زیر صدارت علماء و مشائخ اجلاس...