کشمیر یوں کاحق خود ارادیت،پاکستان کی کوششیں ناقابل فراموش ، حریت کانفرنس

05 فروری ، 2023

اسلام آباد ( نامہ نگار) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان کے کنوینر محمود احمد ساغر، جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین اور سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پریس کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جموں کشمیر کے لوگوں کے حق خود ارادیت کی بحالی کے حوالے سے پاکستان کی قربانیاں اور کوششیں ناقابل فراموش ہیں۔ تنازعہ کشمیر کے ایک اہم فریق کی حیثیت سے پاکستان نے پہلے دن سے ہی جموں کشمیر کے عوام کی سیاسی امنگوں اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق اس کو حل کرنے کے لیے اپنی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی ہے۔ بھارتی اعتراضات اور ہٹ دھرمی سمیت تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان کشمیر پر اپنے موقف پر ثابت قدم رہا اور تمام فورمز اور پلیٹ فارمز کے ذریعے کشمیر کاز کی وکالت اور حمایت کی ہے۔ اس سلسلے میں جموں کشمیر کی آزادی کی حامی قیادت اور عوام ان ناقابل فراموش قربانیوں اور کاوشوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور بجا طور پر توقع کرتے ہیں کہ مستقبل میں تمام محاذوں پر اس وکالت اور حمایت کو دوگنا کیا جائے گا پاکستانی عوام گزشتہ 75 سالوں سے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے آئے ہیں ہے اور پوری دنیا میں جہاں بھی پاکستانی رہائش پذیر ہیں وہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہٰن اور اس وقت ساتھ دیتے رہیں گے گے جب تک ان کو حق خود درایت نہیں ملتا انہوں نے پاکستانی عوام حکومت اپوزیشن اور سیاسی سماجی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا۔