اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے اہلکاروں کے درمیان رہائش سے متعلق تنازع پر تھانہ سیکرٹریٹ میں گتھم گتھا ہوگئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریڈ زون میں واقع سیکرٹریٹ کے احاطے کے اندر پیش آیا جہاں رہائش کے معاملے پر اہلکاروں نے ایک دوسرے کو مارا پیٹا جن میں سے کچھ مسلح بھی تھے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ سینئر افسران کے ناقص انتظام کی وجہ سے پیش آیا جو دونوں فورسز کو آمنے سامنے لے آئے جس کے نتیجے میں تصادم ہوا۔افسران نے بتایا کہ اس سے قبل ایک ہزار ایف سی اہلکاروں کو سیکرٹریٹ چوک میں ایک مسجد سے ملحقہ کھلی جگہ پر رہائش دی گئی تھی، تاہم اسلام آباد کے آئی ـ10 سیکٹر اور پشاور پولیس لائنز میں موجودہ صورتحال اور دہشت گردی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان ایف سی اہلکاروں کو کھلی جگہ سے کسی محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے۔ سیکرٹریٹ پولیس اسٹیشن کے احاطے کے اندر کی بیرکوں کو ایف سی اہلکاروں کی رہائش کے لیے منتخب کیا گیا تھا حالانکہ وہاں پہلے ہی بہت ہجوم تھا کیونکہ وہاں متعدد پولیس اہلکار مقیم تھے۔ایف سی اہلکار بیرکوں پر پہنچے اور وہاں رہائش پذیر پولیس اہلکاروں سے جگہ خالی کرنے کو کہا، تاہم پولیس اہلکاروں نے بیرک خالی کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ انہیں اس حوالے سے کوئی حکم یا اطلاع نہیں دی گئی تھی۔جھگڑے کے بعد پولیس اہلکاروں نے اپنا سامان باندھ کر دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے کچھ وقت مانگا لیکن ایف سی اہلکار آپے سے باہر ہو گئے اور ان کا سامان باہر پھینکنا شروع کر دیا جس کے نتیجے میں فریقین کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور کچھ ہی دیر بعد معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔پولیس اسٹیشن کے عملے نے انہیں الگ کرنے کی کوشش کی لیکن دونوں جانب سے کچھ اہلکاروں نے ایک دوسرے کو ہتھیار دکھا کر دھمکیاں دیں۔
لاہوروفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی کیساتھ کم مراعات یافتہ طبقہ کا...
کوئٹہ کرانی روڈ سعادت کراس کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک اے ٹی ایف شہید جبکہ پانچ اہلکاروں سمیت چھ...
اسلام آباد ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل215 فور کے تحت کمشنریا ممبر الیکشن کمیشن کی خالی اسامی 45 دن میں پر...
کراچی جب بات محبت کی ہو تو عمر صرف ایک عدد بن کر رہ جاتی ہے ، بالی ووڈ سے لے کر ہالی ووڈ تک، ان اداکاروں کی...
کراچی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ فون اور اسکرین کے زیادہ استعمال سے بچوں میں جنون اور دیوانگی کی علامات پیدا ہوتی...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ صفحنے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں جنید اکبر اور دیگر کی بانی عمران خان...
راولپنڈی اڈیالہ جیل کے ساڑھے سات ہزار قیدیوں کے لئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے سحری اور افطار ی فراہم کی...
اسلام آباد یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی مناسبت سے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی زیر صدارت علماء و مشائخ اجلاس...