مقبوضہ فلسطین، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

05 فروری ، 2023

یروشلم (جنگ نیوز) اسرائیلی فوجیوں نےمقبوضہ فلسطین کے شمال مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قریب ایک فلسطینی نوجوان کوفائرنگ کرکےشہید کر دیا،اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق فلسطینی نوجوان نے صہیونی فوجی چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کی جس پر اسے گولی ماردی گئی۔فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ 25 سالہ فلسطینی شخص جنین شہر کا رہنے والا تھا تاہم مزید کوئی اور تفصیلات نہیں بتائیں۔