نواز شریف ملک چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں ، عمران خان گولیاں کھا کر بھی کھڑا ہے،حماد اظہر

05 فروری ، 2023

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ نواز شریف ملک چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں ، عمران خان گولیاں کھا کر بھی کھڑا ہے۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ نواز شریف جو ہر بار ملک چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں ، وہ باہر سے بیٹھ کر تحریک انصاف کے لوگوں پر مظالم دیکھ کر خوش ہو رہے ہیں۔