احتساب عدالت، ندیم ضیاء پیر زادہ اور کامران کیانی کی عبوری ضمانت میں 18 فروری تک توسیع

05 فروری ، 2023

لاہور ( نیوزرپورٹر )احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کے ملزمان ندیم ضیاء پیر زادہ اور کامران کیانی کی عبوری ضمانت میں 18 فروری تک توسیع کر دی ، عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کو درخواست ضمانت پر جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دیدی، دونوں ملزمان آشیانہ اقبال کیس میں کافی عرصہ بیرون ملک ہونے کے باعث اشتہاری رہے،عدالت نے ان ملزمان کا ٹرائل پرانے ملزمان سے الگ کر رکھا ہے۔