APCمیں عدم شرکت دہشتگردوں کی سہولت کاری کے مترادف ، نیئر بخاری

05 فروری ، 2023

اسلام آباد ( وقائع نگار )پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئرحسین بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی آل پارٹیز کانفرنس میں عدم شرکت دہشتگردوں کی سہولت کاری اورہمدردی کے مترادف ہے اےپی سی میں سیکورٹی صورتحال سمیت قومی مسائل اور چیلیجز سے نمٹنے کا لائحہ عمل طے کیا جائیگاارض وطن کو امن کا گہوارہ بناکر شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا قومی قیادت کا فرض ہے،تحریک انصاف کا اہم قومی سلامتی کے معاملات پر سیاست سمجھ سے بالاتر ہے،دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے حکومت ادارے اور قوم یک زبان اورمحب وطن طبقات یکسو ہیں عمران خان کا رویہ ملکی و قومی مفاد کے برعکس اور طرز عمل و بیانیہ بیرونی دشمنوں کو خوش کرنیوالا افسوسناک ہی نہیں ملک و ملت کیلئے خطر ناک بھی ہے، دہشتگردی کیخلاف قومی سلامتی اداروں افواج اور پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں پشاور میں پولیس ملازمین پر حملہ خیبر پختونخوا کی پولیس کے عزم اور حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتا۔