اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے کوششوں کو مربوط بنانے کے حوالے سے آئندہ ماہ مذاکرات کرینگے، وزیر خارجہ نے نیشنل پرئیر بریک فاسٹ میں شرکت کیلئے واشنگٹن میں ایک روزہ قیام کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک شولے سے ملاقات کی جنہوں نے یقین دہانی کروائی کہ امریکا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، بلاول بھٹو نے بتایا کہ ملاقات کے دوران بات چیت دہشتگردی اور تباہ کن سیلاب سے بحالی کیلئے پاکستان کی کوششوں پر مرکوز تھی، دہشتگردی نہ صرف پاکستان بلکہ دوسروں کیلئےبھی مسئلہ بن رہی ہے میں نے گزشتہ ہفتے دورہ روس کے دوران روسی حکام سے بھی اس معاملے پر بات کی،ہمیں ایک بار پھر دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے عالمی ہم آہنگی کی ضرورت ہے، دہشتگرد اپنی کارروائیوں کو ایک دوسرے کیساتھ مربوط کرتے ہیں، ہمیں پاکستان میں کالعدم ٹی ٹی پی سے نمٹنا ہے چین کو مشرقی ترکستان اسلامی تحریک کے بارے میں فکر مندی ہے امریکا القاعدہ کے بارے میں فکر مند جبکہ روسیوں کو بھی کچھ گروہوں کا سامنا ہے ان سب کو اپنی کوششوں کو مربوط کرنے کی ضرورت ہے اس حوالے سے انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ ایک مثبت پیشرفت ثابت ہو گی،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا آئندہ ماہ غربت میں کمی، منشیات پر قابو پانے اور بعض دیگر امور پر بھی بات چیت کرینگے،روس کیساتھ توانائی کے تعاون پر بات چیت میں روس سے تیل خریدنے کے قلیل اور طویل مدتی امکانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ ہم روس سے اسی نرخ پر تیل حاصل کریں جن پر بھارت خریدتا ہے لیکن کچھ تکنیکی چیزیں ہیں جنہیں پہلے حل کرنے کی ضرورت ہے اسلئے کسی معاہدہ کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے، وہ 8 مارچ کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں مسلم خواتین سے متعلق عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے دوبارہ امریکا آئینگے، افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہ کانفرنس ان کیلئے ایک مضبوط پیغام کے طور پر کام کرتی ہے،نیشنل پرئیر بریک فاسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ دنیا میں امن اور بھائی چارے کیلئے افہام و تفہیم، رواداری اور ہمدردی کے پل بنانے کیلئے اسوقت عالمی سطح پر مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے جس کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، بلاول بھٹو نے گلوبل کمیونٹی کے طور پر انفرادی اور اجتماعی زندگی میں ایمان و دعا کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک خالق پر ایمان جو ہم پر نظر رکھتا ہے، ہماری رہنمائی کرتا ہے اور ہمیں طاقت دیتا ہے تمام عقائد کے بندھن کی خصوصیت ہے،اتحاد کا یہ احساس ہمیں ان لوگوں میں انسانیت کو دیکھنے کے قابل بناتا ہے جو ہم سے مختلف ہیں اسلام میں انسانوں کے حقوق، حقوق العباد ایمان کے اہم ترین ستونوں میں سے ایک ہے اسلام تمام لوگوں سے بلاامتیاز حسن سلوک اور احترام کیساتھ برتاؤ کی تعلیم دیتا ہے اور ایک ایسا معاشرہ بنانے کی کوشش کرتا ہے جہاں اختلاف اور جھگڑے کی جگہ اتحاد اور ہم آہنگی ہو،ہماری تقدیر ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور ہمیں ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کیلئے ملکر کام کرنا چاہئے،وزیر خارجہ نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب میں پاکستان کی مدد کرنے پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا۔
لاہوروفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی کیساتھ کم مراعات یافتہ طبقہ کا...
کوئٹہ کرانی روڈ سعادت کراس کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک اے ٹی ایف شہید جبکہ پانچ اہلکاروں سمیت چھ...
اسلام آباد ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل215 فور کے تحت کمشنریا ممبر الیکشن کمیشن کی خالی اسامی 45 دن میں پر...
کراچی جب بات محبت کی ہو تو عمر صرف ایک عدد بن کر رہ جاتی ہے ، بالی ووڈ سے لے کر ہالی ووڈ تک، ان اداکاروں کی...
کراچی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ فون اور اسکرین کے زیادہ استعمال سے بچوں میں جنون اور دیوانگی کی علامات پیدا ہوتی...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ صفحنے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں جنید اکبر اور دیگر کی بانی عمران خان...
راولپنڈی اڈیالہ جیل کے ساڑھے سات ہزار قیدیوں کے لئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے سحری اور افطار ی فراہم کی...
اسلام آباد یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی مناسبت سے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی زیر صدارت علماء و مشائخ اجلاس...