شہباز شریف ودیگر کیخلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 18 فروری تک ملتوی

05 فروری ، 2023

لاہور (نیوز رپورٹر ) لاہور کی احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان نےوزیر اعظم شہباز شریف ودیگران کیخلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 18 فروری تک ملتوی کر دی۔ ملزمان کے وکلاء نے نیب کے گواہان سے بیانات پر جرح مکمل کرلی۔نیب کے وعدہ معاف گواہ پنجاب لینڈ ڈیویلپمنٹ کمپنی کے چیف انجینئر کرنل ریٹائرڈ عارف مجید نے موقف اپنایا کہ میں نیب کے ڈر سے آشیانہ اقبال ریفرنس میں وعدہ معاف گواہ بنا،آشیانہ اقبال میں سب کام ضابطہ کے مطابق ہوئے ، نیب کے وعدہ معاف گواہ سابق چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید بھی پیش ہوئے،سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ اور دیگر ملزمان حاضری کیلئے پیش ہوئے ،عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے رکھا ہے ، انکی جگہ ان کے پلیڈر انوار حسین پیش ہوئے،آشیانہ اقبال ریفرنس میں فواد حسن فواد کو بھی حاضری سے استثنیٰ مل چکا ہے۔