پاک فوج دہشتگردی کیخلاف پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بریگیڈئر طلحہ

05 فروری ، 2023

وانا (نمائندہ جنگ)جنوبی وزیرستان تھانہ مکین میں 34بریگیڈ کمانڈنٹ بریگیڈئر طلحہ اور253ونگ کرنل شاکر کی آمد ایس ایچ او مکین فرحان علی کے ساتھ شہداء پشاور پولیس کیلے فاتحہ اور تعزیت کی شہداء کے بلند درجات کیلے دعا کی گئی، جنوبی وزیرستان پولیس سٹیشن مکین میں 34 بریگیڈ کمانڈنٹ بریگیڈئر طلحہ 253ونگ کے کرنل شاکر نے تھانہ مکین میں ایس ایچ او مکین فرحان علی کے ساتھ شہداء پولیس پشاور کیلئے فاتحہ خوانی، بلند درجات اور ایصال ثواب کیلے خصوصی دعائیں کی گئی، اس دوران بریگیڈئر طلحہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور پاک ایف سی دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پولیس کے ہمیشہ شانہ بشانہ رہیگی اس ملک اور مٹی کی حفاظت کیلے کسی قربانی سے دریغ پہلے کیا نہ اب کرینگے پولیس کی قربانیاں رائیگاں جانے نہیں دینگے, دہشتگردوں کو انکے ناپاک عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا، بریگیڈئر طلحہ اور کرنل شاکر کی طرف سے ایس ایچ او مکین فرحان علی کو پچاس ہزار روپے کی رقم دی گئی جسے شہداء پشاور پولیس کے ایصال ثواب کیلے علاقہ کے غُرابا اور مساکین میں تقسیم کیا جائیگا۔