پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم اسلام آباد سے گرفتار

05 فروری ، 2023

اسلام آ باد (آئی این پی ) برطانیہ میں مقیم پاکستانی خاتون کو ہراساں کرنے اور سوشل میڈیا پر اس کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ میں مقیم پاکستانی خاتون کو ہراساں کرنے اور سوشل میڈیا پر اس کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم متاثرہ خاتون کو 2020 سے بلیک میل کررہا تھا، خاتون برطانیہ میں مقیم ہے جس کے والد کی درخواست پر کارروائی کی گئی اور ملزم مبین علی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔