کراچی( اسٹاف رپورٹر) کنونئیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ موروثی سیاست اور خاندانوں کے ذریعے تبدیلی نہیں لائی جا سکتی، ملک میں ٹیکس دینے کا ٹھیکہ صرف کراچی نے نہیں لیا ہوا،تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد پر ہفتے کی شام وکلاء کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلاء برادری، ایم کیو ایم کی لیگل ایڈ کمیٹی ،وکلاء فورم اور رابطہ کمیٹی کے اراکین نے شر کت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی کےکنونئیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جب اس شہر میں گلی گلی باڑ اور حصار تھا جب شہر میں نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جارہا تھا ہم روپوش تھے لیکن اس وقت اس وکلاء برادری نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا اسکو کھبی فراموش نہیں کیا جاسکتا انصاف سب کے لیے ، ظلم کسی صورت برداشت نہیں ۔ریاست کے قیام کا مقصد ہی انصاف کا قیام ہے انصاف کی فراہمی میں ہی ریاست کا استحکام ہے،سچ کی پاداش میں 20 سال جلا وطنی کاٹی ہے تمام پاکستانیوں کو برابر کا شہری تصور کرنا اور حق ملنا یہ ہی انصاف کا پہلا تقاضا ہے ہم خوش نصیب تھے کہ ہمیں آزادی ملی ہم بڑے بدنصیب ہیں کہ ہم نے اسکی قدر نہیں کی آزادی کے لیے 20 لاکھ جانوں کی قیمت ادا کی گئی لاکھوں افراد نے ہجرت کی مشکلات جھیلیں،پاکستان بننے کے بعد انکے ہاتھ میں آیا جو تاریخ کے بہترین غلام ثابت ہوئے بہترین غلام بدترین آقا ثابت ہوتے ہیں آئین معذور ،قانون مجبور ، انصاف مفرور اور اسمبلیوں میں بیٹھے لوگوں کی گردن میں ضمیر برائے فروخت کی تختیاں ، یہ آج کے پاکستان کا نظام کمزور معاشرے جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے تحفظ کے لیے قانون بناتے ہیں،چاہے خان ہو ، زرداری یا شریف ان سے کہا کہ تبدیلی لانی ہے تو پہلے اسمبلیوں میں لائیں جہاں مزدور اور متوسط طبقہ کے بجائے چند خاندان نمائندگی کررہے ہیں۔
لاہوروفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی کیساتھ کم مراعات یافتہ طبقہ کا...
کوئٹہ کرانی روڈ سعادت کراس کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک اے ٹی ایف شہید جبکہ پانچ اہلکاروں سمیت چھ...
اسلام آباد ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل215 فور کے تحت کمشنریا ممبر الیکشن کمیشن کی خالی اسامی 45 دن میں پر...
کراچی جب بات محبت کی ہو تو عمر صرف ایک عدد بن کر رہ جاتی ہے ، بالی ووڈ سے لے کر ہالی ووڈ تک، ان اداکاروں کی...
کراچی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ فون اور اسکرین کے زیادہ استعمال سے بچوں میں جنون اور دیوانگی کی علامات پیدا ہوتی...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ صفحنے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں جنید اکبر اور دیگر کی بانی عمران خان...
راولپنڈی اڈیالہ جیل کے ساڑھے سات ہزار قیدیوں کے لئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے سحری اور افطار ی فراہم کی...
اسلام آباد یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی مناسبت سے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی زیر صدارت علماء و مشائخ اجلاس...