پولی کلینک میں ڈینگی ٹیسٹ ڈیوائس خریداری میں خورد برد،ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

05 فروری ، 2023

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت نے پولی کلینک ہسپتال میں ڈینگی ٹسٹ ڈیوائس خریداری میں مبینہ خرد برد کیس میں گرفتار وینڈر سید محمد شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ہے ،گذشتہ روز سماعت کے دوران ایف آئی اے حکام نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر گرفتار وینڈر سید محمد شاہ کوعدالت میں پیش کیاگیا، ملزم سید محمد شاہ کے وکیل نوید مغل عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت تفتیشی افسر سدرہ ہاشمی کی جانب سے مزید کوئی جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی، جس پر عدالت نے ملزم سید محمد شاہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔