عمران نے ضمنی الیکشن میں امیدوار نہ بننے کا فیصلہ لیڈر آف اپوزیشن کے عہدے کیلئے کیا،حافظ حسین

05 فروری ، 2023

اوکاڑہ(نمائندہ جنگ) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سینئر رہنما و سابق سینٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ عمران خان نے قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں امیدوار نہ بننے کا فیصلہ ایوان میں لیڈر آف اپوزیشن کا عہدہ حاصل کرنے کے لئے کیا ہے،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی،زرداری نے کہا کہ حصہ لے گی،زرداری پی ڈی ایم میں شامل نہ ہوتے ہوئے بھی بات منوانے کا گر جانتے ہیں،وہ پی ڈی ایم کو ضمنی الیکشن میں حصہ لینے پر راضی کر لیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”جنگ“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا،حافظ حسین احمد نے کہا کہ عمران خان جب وزیر اعظم تھے اس وقت بھی اس طرح کی میٹنگز میں نہیں جاتے تھے جس طرح کی میٹنگ 7فروری کو وزیر اعظم کی صدارت میں ہو رہی ہے،اب تو عمران خان اپوزیشن میں ہیں وہ کیوں حکومتی اے پی سی میں جائیں؟