لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ گزشتہ چار برسوں میں عمران خان نے مقدموں، جھوٹ، بہتان اور صرف الزام تراشی کی سیاست کی،عمران خان ہمیں رلانے کی باتیں کرتے تھے مگر بھول گئے اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھاہے ۔مریم نواز سے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں سابق اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر ، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر بھی موجود تھے۔ ملاقات کرنے والوں میں خواجہ سلمان رفیق،یاسین سوہل چوہدری شہباز ، رانا احسن شرافت، میاں نصیر ،عمران جاوید ،میاں مجتبٰی شجاع الرحمان، چوہدری باقر حسین ، توصیف شاہ ، سمیع اللہ خان، خالد قادری ، عمران گورائیہ شا مل تھے۔ ملاقات میں عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے اور پارٹی بیانیے کے فروغ کے حوالے سے گفتگو اور حکمت عملی مرتب کی گئی ۔ مریم نواز نے کہا کہ ہم سب نے مل کر پارٹی کو مضبوط بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عوام کو ہمیشہ ریلیف دینے کی کوشش کی، مسلم لیگ (ن) کی سیاست عوامی خدمت سے عبارت ہے۔ مریم نواز نے ممبر قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک کو مسلم لیگ (ن) کی پالیسی ایڈوائزر برائے خواتین مقرر کر دیا ۔
لاہوروفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی کیساتھ کم مراعات یافتہ طبقہ کا...
کوئٹہ کرانی روڈ سعادت کراس کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک اے ٹی ایف شہید جبکہ پانچ اہلکاروں سمیت چھ...
اسلام آباد ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل215 فور کے تحت کمشنریا ممبر الیکشن کمیشن کی خالی اسامی 45 دن میں پر...
کراچی جب بات محبت کی ہو تو عمر صرف ایک عدد بن کر رہ جاتی ہے ، بالی ووڈ سے لے کر ہالی ووڈ تک، ان اداکاروں کی...
کراچی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ فون اور اسکرین کے زیادہ استعمال سے بچوں میں جنون اور دیوانگی کی علامات پیدا ہوتی...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ صفحنے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں جنید اکبر اور دیگر کی بانی عمران خان...
راولپنڈی اڈیالہ جیل کے ساڑھے سات ہزار قیدیوں کے لئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے سحری اور افطار ی فراہم کی...
اسلام آباد یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی مناسبت سے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی زیر صدارت علماء و مشائخ اجلاس...