سمہ سٹہ‘دو افراد کی ماں کے سامنے 15 سالہ بیٹی سے زیادتی‘ملزم فرار

05 فروری ، 2023

سمہ سٹہ(نامہ نگار)خانقاہ شریف میں دو افراد کی 15 سالہ لڑکی سے ماں کے سامنے زیادتی‘ملزم فرار ہو نے میں کامیاب ‘ تفصیل کے مطابق تھانہ سمہ سٹہ میں محلہ پہاڑ شاہ خانقاہ شریف کی رہائشی ممتاز بی بی نے درخواست گزار کی کہ اس کا شوہر روز گار کے سلسلہ میں لاہور ہے میں اور میری 15 سالہ بیٹی (ل)گھر میں سو رہے تھے کہ رات ایک بجےعمران ایک ساتھی کے ہمراہ ہمارےگھر میں گھس گئے اور اسلحہ کےزور پر میری بیٹی کے ساتھ باری باری زیادتی کی اور تشدد بھی کرتے رہے۔ شورکرنے پر لوگوں کو آتا دیکھ کر دونوں ملزمان بھاگ گئے اور جاتے ہوئے کی پیڈ والا موبائل فون بھی ساتھ لے گئے عملہ تھانہ سمہ سٹہ نے رپورٹ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔