مریم نواز 9 فروری کو ایبٹ آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرینگی

05 فروری ، 2023

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ ن کی قائد مریم نواز شریف 9 فروری کو آیبٹ اباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی ورکرز کنونشن کیلے تیاریاں جاری ہیں تاریخی استقبال کریں گے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر اور سابقہ امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 16ملک محبت اعوان ضلعی جنرل سیکرٹری ذوالفقار جاوید عباسی ضلعی انفارمیشن سیکرٹری سہیل اعوان تحصیل صدر شوکت ہارون خان اور سہیل انجم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کا ایبٹ آباد میں تاریخی استقبال ہو گا اپنے دو روزہ دورے کے دوران ورکرز کنونشن سے خطاب کے ساتھ ہزارہ ڈویژن کی تمام تنظیموں سے میٹنگ بھی کریں گی اس حوالے سے تمام تر تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اس میں مسلم لیگ ن کی تمام تنظیموں اور بالخصوص ورکرز کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس میں بھرپور شرکت کریں۔