اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسحاق ڈار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ وزیر خزانہ اپنی معاشیات کے اعداد و شمار کو درست کریں۔گزشتہ روز ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شوکت ترین نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کی پرچیز پاور بنیاد پر جی ڈی پی کی 24ویں پوزیشن تھی۔انہوں نے کہا کہ 2022 میں پاکستان کی پرچیز پاور بنیاد پر جی ڈی پی 23 ویں نمبر پر آ گئی تھی، یہ کورونا وبا کے باوجود ایک بہتر اعشاریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی رینکنگ کو بہتر کیا، اسحاق ڈار نے47ویں نمبر کا حوالہ دیا وہ دراصل 42واں ہے۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اسحاق ڈار حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی اپنی پرانی عادت کو استعمال نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو غلط معلومات دینے کی وجہ سے پاکستان کو ماضی میں آئی ایم ایف نے جرمانہ کیا، کیا اسحاق ڈار نے واقعی سوچا کہ اس سے بچ جائیں گے؟
لاہوروفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی کیساتھ کم مراعات یافتہ طبقہ کا...
کوئٹہ کرانی روڈ سعادت کراس کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک اے ٹی ایف شہید جبکہ پانچ اہلکاروں سمیت چھ...
اسلام آباد ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل215 فور کے تحت کمشنریا ممبر الیکشن کمیشن کی خالی اسامی 45 دن میں پر...
کراچی جب بات محبت کی ہو تو عمر صرف ایک عدد بن کر رہ جاتی ہے ، بالی ووڈ سے لے کر ہالی ووڈ تک، ان اداکاروں کی...
کراچی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ فون اور اسکرین کے زیادہ استعمال سے بچوں میں جنون اور دیوانگی کی علامات پیدا ہوتی...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ صفحنے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں جنید اکبر اور دیگر کی بانی عمران خان...
راولپنڈی اڈیالہ جیل کے ساڑھے سات ہزار قیدیوں کے لئے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے سحری اور افطار ی فراہم کی...
اسلام آباد یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ کی مناسبت سے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی زیر صدارت علماء و مشائخ اجلاس...