ن لیگ مستقبل میں بڑی قوت بن کرابھرے گی‘ جعفرمندوخیل

05 فروری ، 2023

کوئٹہ ( آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ ن لیگ کو بلوچستان میں فعال کرنے کیلئے تمام ساتھیوںاورسینئر دوستوں کو اعتماد میں لیکر اہم فیصلے کیے جائیں گے مستقبل میں ن لیگ ایک بڑی قوت بن کرابھرے گی قوم کو مشکل وقت میں حکومت کاساتھ دینا چاہیے سابق وزیر نے کہاکہ معاشی مشکلات سے نجات ‘ ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کیلئے سخت فیصلے کیے جارہے ہیں جس کے مثبت نتائج جلد عوام کے سامنے ہونگے سابق حکمرانوں کے غلط فیصلوں کے نتائج عوام بھگت رہے ہیں ۔