سواتی نےخطاب کے دوران کیمرے اور موبائل فون بند کر ادیے

05 فروری ، 2023

اوکاڑہ( نمائندہ جنگ)پی ٹی آئی کے سینٹر اعظم سواتی کے خطاب کےوقت ریکارڈنگ سے بچنے کے لئے کیمرے اور موبائل فون بند کروا د یے گئے ،دیپالپور میں انصاف لائرز فورم کی تقریب سے پر جوش کے ابتدائی کلمات کے بعد سواتی نے خطاب روک کرشرکاء اور صحافیوں کے موبائل فونز سمیت ریکارڈنگ کرنے والے سارےکیمرے بند کروا دئیے ن کے اداروں پرتنقید سے بھر پور خطاب کے بعد شرکاء کی طرف سے دلچسپ تبصرے کئے گئے جس میں کہا گیا اعظم سواتی نے ثبوت مٹانے کیلئے ”کمال احتیاط“ سے کام لیا