خضدار:اہم سرکاری رہائشی علاقے میں دستی بم پھینک دیا گیا

05 فروری ، 2023

خضدار(نامہ نگار) قومی شاہراہ پر اہم سرکاری اداروں اور رہائشی علاقے میں دستی بم دھماکے کی آواز سنی گئی تاہم کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شب قومی شاہراہ پر اہم سرکاری اداروں اور رہائشی علاقے میں دستی بم سے حملہ کیا گیا تاہم کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں ملی واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی و متعلقہ اداروں کے آفیسر ان قومی شاہراہ پر دھماکہ کی جگہ کا معائنہ کیا جسکے بعد شہر کی اہم داخلی اور خارجہ راستوں کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔