اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کے دوران کراچی کے تھانہ موچکو کے ایس ایچ او اسلام آباد کی عدالت میں صحافتی ادارے کے نمائندے کے روپ میں داخل ہوا اور پکڑا گیا۔ شیخ رشید کے خلاف کراچی کے تھانہ موچکو میں درج مقدمہ کے تفتیشی اور انسپکٹر راہداری ریمانڈ کی درخواست پر عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر تفتیشی افسر نے معزز جج کو بتایا کہ پولی کلینک میں شیخ رشید نے جو گفتگو کی تھی اس پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، شیخ رشید کو کراچی منتقل کرنا ہے۔ شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ پر درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیئے اور ایف آئی آر کا متن پڑھ کر سنایا۔ جس پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کے وکیل نے کہا کہ ایف آئی آر میں جو دفعات لگائی گئی ہیں وہ قابل ضمانت ہیں، دفعات کیونکہ قابل ضمانت ہیں عدالت سے استدعا ہے کی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی جائے، ضمانتی مچلکے متعلقہ عدالت میں بھیج دیے جائیں گے۔ شیخ رشید کے وکلا نے راہداری ریمانڈ کی مخالفت کی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا اور پھر سندھ پولیس کی راہداری ریمانڈ کی درخواست کو مسترد کردیا۔ اس موقع پر کمرہ عدالت میں ایک شخص موجود تھا جس نے اپنا تعارف معروف صحافتی ادارے کے نمائندے کے طور پر کرایا تاہم عدالت میں موجود صحافیوں نے انہیں روک کر سوال کیا۔ جس پر انسپکٹر چوہدری شاہد نے اعتراف کیا کہ وہ موچکو تھانے کے ایس ایچ او ہیں اور راہداری ریمانڈ میں شیخ رشید کی حوالگی کے لئے یہاں موجود تھے، عدالت میں انہوں نے کچھ وجوہات کی وجہ سے خود کو نجی ٹی وی کا نمائندہ ظاہر کیا۔
لاہور نیوزی لینڈ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 4وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ ہیملٹن...
کراچیدوہا قطر میں ایشیا کپ رائزنگ اسٹار کا فائنل اتوار کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے...
کراچیکراچی میں آئی ایم سی اوور فورٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے دن نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان نے جنوبی افریقا...
کراچی قومی گیمز کے لئے شہر بھر میں بینرز اور پینا فلیکس نصب ہونا شروع ہوگئے، باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر خوش...
کراچیانٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی20 ورلڈ کپ2026ء کے شیڈول کا اعلان ممبئی میں 25 نومبر کو کیا جائے گا, پاکستان اور...
کراچیپرتھ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ دو دن میں ختم ہو گیا۔ ہفتے...
کراچیپاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغٖا کا کہنا ہے کہ ہم نے بولنگ،فلڈنگ اور بیٹنگ تینوں شعبوں میں...
لاہور تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ میںپاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو سات وکٹ سے شکست دے...