بلاول کیخلاف نازیبا الفاظ، شیخ رشید کے خلاف حب میں بھی مقدمہ درج

05 فروری ، 2023

حب(نامہ نگار)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پرعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف صدر تھانہ حب میں مقدمہ درج کرلیا گیا،شیخ رشید کے خلاف 504,506,500,186,اور 153ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق ہفتہ کے روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف صدر تھانہ حب میں مقدمہ درج کرلیا گیا، شیخ رشید کا پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری کے خلاف سوشل میڈیا پرنازبیا الفاظ کے استعمال کرنے پرپاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن علی اصغرزہری کی مدعیت میں پولیس تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔درخواست گزار علی اصغر نے موقف ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ شیخ رشید ملک میں امن و امان کو خرا ب کرنے اور خون ریزی کرانے کی سازش کررہا ہے شیخ رشید کے نازیبا الفاظ سے پاکستان پیپلز پارٹی اور عوام میں اشتعال پھیل رہا ہے