اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کیخلاف 20 ارب روپے ہرجانہ کے حوالے سے ٹرائل کورٹ کے ایک آرڈر کیخلاف زیر سماعت مقدمہ میں درخواست گزار نے ایک نئی متفرق درخواست میں جسٹس بابر ستار پر اعتراض کردیا ہے جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل نیا بنچ تشکیل دیدیا گیا ہے جو جمعرات 9 فروری کو سماعت کریگا، اس سے قبل جسٹس میاں گل حسن کی سربراہی میں جسٹس بابر ستار بنچ کا حصہ تھے، درخواست گزار افتخار چوہدری نے متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا ہے جسٹس بابر ستار نے جج بننے سے قبل بطور وکیل ،صحافی اخبارات میں آرٹیکلز لکھے تھے جن میں میرا نام لیکر جوڈیشل ایکٹوزم پر تنقید کی تھی،جسٹس بابر ستار کو چاہئے کہ وہ بنچ سے علیحدگی اختیار کرلیں،یاد رہے کہ عمران خان نے افتخار چودھری پر 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلی کروانے کا الزام لگایا تھا جس پر انہوں نے ان کیخلاف اسلام آباد کی سول عدالت میں20 ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے مقدمہ میں ٹرائل کورٹ کے ایک حکمنامہ کیخلاف مذکورہ بالا درخواست ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے جبکہ اسی کے باعث سول کورٹ میں کیس کی کارروائی بھی التواء کا شکار ہے۔
لاڑکانہ پاکستان میں رواں سال کا تیسرا پولیو کیس لاڑکانہ سے رپورٹ، ترجمان نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر بکی...
ابوظہبی متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ...
اسلام آباد چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کے سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ سے اجتناب کے مشورے نے تحریک انصاف کو سخت...
کراچی سعودی عرب، عمان اور امارات سمیت 6 مختلف ملکوں سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 48 پاکستانیوں کو بے دخل کر...
ساہیوال،لاہور اڈہ گیمبر کے قریب ریلوے پھاٹک پر لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی ٹرین کے انجن کی بریک فیل...
پشاور مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف سے کرم کے اہلسنت اور اہل تشیع وفود نے الگ الگ ملاقات کی جس...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عدلیہ سے خوش نہیں، چیف جسٹس کو عدالتی...
لاہور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوان...