ا سلام آباد (نمائندہ جنگ،ایجنسیا ں) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور عمران خان کا موازنہ کیا ہی نہیں جا سکتا، آئینی طریقے سے ہٹانے پر چیئرمین پی ٹی آئی پاگل ہو چکے ہیں ،شہبازشریف نے قومی ڈائیلاگ میں شرکت کی دعوت دی لیکن عمران نے احمقانہ ردعمل دیا ،عمران خان نہیں چاہتے کہ ملک آگے جائے اور عزت کیساتھ رہے، عمران خان چاہتے ہیں ملک عزت کے ساتھ آگے بڑھنے کی بجائے نیچے جائے،معاشی تباہی عمران کی بیڈ گورننس اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،ان کے غیر ذمہ دارانہ ٹوئٹ کا مقصدسکیورٹی صورتحال کو نقصان پہنچانا ہے۔ سابق وزیراعظم کے ٹوئٹ پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی غیر ذمہ دارانہ ٹوئٹ کا مقصد ملک کی سکیورٹی صورتحال کو نقصان پہنچانا اور سیاسی ماحول کو گندہ کرنا ہے، عمران خان کی جانب سے دنیا میں 24 ویں نمبر کی معیشت کو 2022 میں 47 ویں نمبر پر پہنچانا ان کی بدانتظامی، نااہلی، نالائقی اور کرپشن سے بھرمار دور کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کا خمیازہ آج پاکستان کے عوام ناقابل برداشت مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ شہباز شریف نے ایک سیاسی جماعت کے لیڈر کے طور پر عمران خان کو نیشنل ایکشن پلان اور قومی سلامتی کیلئے ڈائیلاگ میں شرکت کی دعوت دی لیکن اس پر عمران خان کا احمقانہ ردعمل انتہائی حیران کن ہے۔دریں اثنااسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ (پی ڈی ایف)اور حکومتی اداروں (ایس او ایز) کے حوالہ سے وزارت خزانہ میں اجلاس ہوا۔جس میں پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ کے کردار اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور سرکاری اداروں میں گورننس کی بہتری کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے پی ڈی ایف کے کردار کے ازسرنو تعین اور ایس او ایز میں بزنس پلان، گورننس کی صورتحال اور مالیاتی کارکردگی میں بہتری کی ضرورت پر زوردیا۔
لاڑکانہ پاکستان میں رواں سال کا تیسرا پولیو کیس لاڑکانہ سے رپورٹ، ترجمان نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر بکی...
ابوظہبی متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ...
اسلام آباد چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کے سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ سے اجتناب کے مشورے نے تحریک انصاف کو سخت...
کراچی سعودی عرب، عمان اور امارات سمیت 6 مختلف ملکوں سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 48 پاکستانیوں کو بے دخل کر...
ساہیوال،لاہور اڈہ گیمبر کے قریب ریلوے پھاٹک پر لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی ٹرین کے انجن کی بریک فیل...
پشاور مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف سے کرم کے اہلسنت اور اہل تشیع وفود نے الگ الگ ملاقات کی جس...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عدلیہ سے خوش نہیں، چیف جسٹس کو عدالتی...
لاہور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوان...