لاہور ( جنر ل رپورٹر)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دس سال تک سیاسی استحکام سے ہی ملکی ترقی ممکن ہو سکتی ہے، ملک میں سیاسی تبدیلی سے معاشی پالیسی پھل پھول نہ سکی، عالمی مارکیٹ اگر پاکستان پر بھروسہ نہیں کرے گی تو معیشت اور کاروبار نہیں چل سکتا،سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے،چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہورمیں ʼʼاکنامک رائونڈ ٹیبل کانفرنسʼʼ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق حکومت میں توانائی کے منصوبے نہیں لگے، ماضی میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ سے معاشی مسائل بڑھ گئے۔ انہوں نے کہا کہ تھر کول ایران اور سعودی عرب سے تیل سے بڑاخزانہ ہے،تھرل کول منصوبہ سستی بجلی فراہم کر نے کا بہت بڑا ذریعہ ہے، ہم نے ونڈ ،ہائیڈرل اور سولر سے بھی توانائی میں اضافہ کیا، ایک شخص نے مجھ پر ملتان سکھر موٹروے میں ستر ارب روپے کرپشن کا الزام لگایا ۔ عمران خان کے چار سالوں میں ایک ڈالر ملک میں نہیں آیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آ ئی کے چار سالوں میں پاکستان پر دنیا کا بھروسہ ختم ہوگیا، پاکستان کی دھکا سٹارٹ معیشت کو انجن کی بیٹری تبدیل کرکے لگانا ہوگی، دھکا سٹارٹ اب زیادہ دیر نہیں چلے گی سپورٹ کی بیٹری معیشت میں لگانا ہوگی۔
لاڑکانہ پاکستان میں رواں سال کا تیسرا پولیو کیس لاڑکانہ سے رپورٹ، ترجمان نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر بکی...
ابوظہبی متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ...
اسلام آباد چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کے سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ سے اجتناب کے مشورے نے تحریک انصاف کو سخت...
کراچی سعودی عرب، عمان اور امارات سمیت 6 مختلف ملکوں سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 48 پاکستانیوں کو بے دخل کر...
ساہیوال،لاہور اڈہ گیمبر کے قریب ریلوے پھاٹک پر لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی ٹرین کے انجن کی بریک فیل...
پشاور مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف سے کرم کے اہلسنت اور اہل تشیع وفود نے الگ الگ ملاقات کی جس...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عدلیہ سے خوش نہیں، چیف جسٹس کو عدالتی...
لاہور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوان...