عمران اے پی سی میں نہ آکر دہشتگردوں کو پیغام دے رہے ہیں، شیری رحمٰن

05 فروری ، 2023

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے آل پارٹیز کانفرس میں شرکت سے انکار ان کی منفی اور فسطائی سوچ کا ثبوت ہے، انہوں نے کہا ہےعمران خان ملکی مفادات کے معاملات پر بھی کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں یہ نا کشمیر کے معاملے پر قومی یکجہتی کا حصہ بنے نا ہی اب دہشتگردی کے خلاف قومی اتحاد کا حصہ بننا چاہتے ہیں ،عمران خان تاثر دے رہے ہیں کہ دہشتگردی صرف ملک اور قوم کا مسئلہ ہے، تحریک انصاف کا نہیں دہشتگردی کے خلاف آل پارٹیز کانفرس میں شرکت نہ کر کے دہشتگردوں کو پیغام دے رہے کہ تحریک انصاف ان کے خلاف نہیں عمران خان تقسیم کا پیغام دے کر دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کر رہےان کی سیاست کا مقصد صرف اپنی ذاتی مفادات تک ہی محدود ہےسیاسی قوتیں قومی بحران میں ذاتی مفادات بھول کر یکجہتی کا پیغام دیتی ہیں،عمران خان کی تقسیم کی سیاست ملک دشمن قوتوں کے مفاد میں ہےمذمت کافی نہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو دہشتگردی کے خلاف اپنا بیانیہ واضع کرنا ہوگا۔