لاہور(خصوصی رپورٹر)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےجیل بھروتحریک کی دھمکی دیدی ، کہا کہ سڑکوں پراحتجاج سےمعیشت خراب ہو گی ، قوم تیار رہے ، حکومت ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی تو جیلیں بھر دیں گے، کارکن میرے سگنل کا انتظار کریں،پی ٹی آئی رہنمائوں نےکہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوپہلے گرفتارنہیں کرائینگے،زمان پارک سےکارکنوں سے ویڈیولنک خطاب میں عمران خان نےکہاکہ ہمارے پاس دو راستے ہیں ، ایک ملک گیر پہیہ جام ہڑتال ہے، معیشت کی ایسی حالت ہے کہ پہیہ جام ہڑتال سے حالات مزید خراب ہوں گے، کارکنوں کو کہتا ہوں کہ جیل بھرو تحریک کی تیاری کریں، میرے سگنل کا انتظار کریں، جیل بھرو تحریک کی کال دونگا۔ پی ٹی آئی کو ڈرانے دھمکانے کا مقصد میدان سے ہٹانا ہے تاکہ لندن سے بھاگا بھاگا ایک شخص آئے اور الیکشن جیت سکے، ان کے اوپراس وقت 60 سے زائد مقدمات ہیں، منصوبہ یہ تھا کہ عمران خان کو جیل میں ڈالا جائے، بولنے والوں کے منہ بند کیے جائیں۔ شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں ڈی این اے لیب نہ بنانے کا الزام لگایا، 2017 میں خیبر میڈیکل کالج میں ڈی این اے کی لیبارٹری بناچکے ہیں، این ایف سی ایوارڈ میں صرف پنجاب اور خیبرپختونخوا نے پیسے دیے، جب سے پی ڈی ایم حکومت آئی ہے 55 ارب روپے میں سے 5 ارب پیسہ کے پی کو دیا گیا، ان کا پلان ہے کہ تحریک انصاف کو ڈرادھمکا کر کمزور کیا جائے، وہ لوگ جو ہمارے مخالف تھے انھیں دونوں صوبوں میں اوپر لایا گیا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی طاقت اوورسیز پاکستانی ہیں، 10 ملین اوورسیز پاکستانی ہیں، ڈالرروپے کا تھا، ہمارے 3 سال 8 ماہ میں صرف 55 روپے ڈالر مہنگا ہوا، اس ایک ہفتے میں 50 روپے ڈالر مہنگا ہوا، سب چیزیں مزید مہنگی ہوتی جا رہی ہیں، کون سی قیامت آئی تھی کہ معیشت ڈوبنے کے قریب ہے، کس وجہ سے یہ مہنگائی کا طوفان آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ریزرو ساڑھے 500 ارب ڈالر ہیں، ہمارے ریزرو 3 ارب ڈالر سے بھی نیچے گر گئے ہیں، امپورٹڈ حکومت کے امپورٹڈ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہیں، اسحاق ڈار نے پہلے آئی ایم ایف کو دھمکیاں دیں، اب اپنے گھٹنے ٹیک لیے ہیں، ان کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں، آگے جانے کا راستہ ان کو نہیں معلوم، ملک میں استحکام ہو گا تو معاشی استحکام آئے گا، آئین کو سامنے رکھ کر دو اسمبلیوں کو تحلیل کیا تھا، آئین کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد 90 دن کے اندر الیکشن ہونے ہیں، اسمبلیوں کی تحلیل کو 18 دن ہو گئے تاحال گورنر نے الیکشن کی تاریخ نہیں دی، 90 دن کے بعد یہ حکومت آئین کے خلاف ہو جائے گی، امپورٹڈ ڈاکو الیکشن سے خوفزدہ ہے، انہوں نےمجھے جیل ڈالنے کا پلان بنایا ہوا ہے، یہ سمجھتے ہیں جب تحریک انصاف کمزور ہو گی تب یہ الیکشن کی تاریخ دیں گے، سارا پاکستان آج عدلیہ کی طرف دیکھ رہا ہے، امید کرتا ہوں عدلیہ آئین کےساتھ کھڑی ہو گی، 90 دن کے اندر الیکشن نہ کرانے کا مطلب ملک میں جمہوریت نہیں ہو گی، ضمنی الیکشن ہارنے کے بعد یہ ڈرے ہوئے ہیں، ان کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں ہے۔ادھرپی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ٹویٹ کیا کہ فاشسٹ امپورٹڈ حکومت کا یہ شوق بھی پورا ہو جائے گا، ہتھکڑیاں اور تشدد کچھ بھی نہیں، وطن کے لئے جان بھی حاضر ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ اسی طرح ہمارے رہنماؤں کی گرفتاریاں ہوتی رہیں اور انہیں دیوار سے لگایا جاتا رہا تو یہی آپشن بچتا ہے، یہ اپنا شوق پورا کر لیں، ہم حقیقی آزادی کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ میاں اسلم اقبال نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ جیل بھرو تحریک سے تیرے شوق کو تسکین دیتے ہیں۔
کراچی ’آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا ‘ کی مثال پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیخا اینڈریو...
اسلام آباد وزارت خارجہ نے خیبر پختونخوا حکومت کے افغانستان کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے دو وفود بھیجنے کے...
گوجرخان بڑھتا ہوا دماغ اور ترقی انسان کو تباہی کے قریب لے جا رہی ہے، وسائل تیزی سےکم ہوتے جا رہے ہیں موجودہ...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہاکہ ایگریکلچر میکانائزیشن صرف آغاز ہے،سپر سیڈرز سےگندم کی بوائی...
اسلام آباد چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشدمحمود لنگڑیال نے اعتراف کیا ہے کہ ہم غلط سائیڈ پر جاچکے ہیں‘...
انصار عباسیاسلام آباد : ورلڈ بینک گروپ کے 9؍ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد تقریباً 20؍ سال بعد...
کراچی جیوکے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں تیسری دفعہ سب سے زیادہ...
کراچی امریکی نائب صدرجے ڈی وینس نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں اپنی پہلی بڑی بین الاقوامی تقریر میں یورپ کے...